پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا 53 ویں برسی پر مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

محترمہ فاطمہ جناح نے بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح اورقیام پاکستان کی تحریک میں ناقابل مثال مدد کی

محترمہ فاطمہ جناح نے وطن بنانے اور اسے سنوارنے میں ایک ماں کی طرح مخلصانہ کردار ادا کیا

پوری قوم مادر ملت کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ان خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا

پوری قوم اور پاکستان محترمہ فاطمہ جناح کا احسان مند ہے

انہوں نے تحریک پاکستان میں خواتین کی رہنمائی کا فرض ہی ادا نہیں کیا بلکہ رہبر قوم کا مضبوط بازو بنی رہیں

محترمہ فاطمہ جناح حق گوئی، ہمت واستقامت اور اخلاص ووفا کا پیکر تھیں

وہ دنیا کی تاریخ کا ایسا بلند وروشن کردار بن کر ابھریں جن پر قومیں فخر کرتی ہیں

اللہ تعالی ان کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کی قربانیوں، کاوشوں اور خدمات کو ان کے لئے توشہ آخرت بنا دے۔ آمین