پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی ممتاز سیاسی رہنما چوہدری شیر علی کے گھرفیصل آباد آمد

شہبازشریف نے چوہدری شیر علی کی بہو، پارٹی رہنما اور سابق وزیرعابد شیر علی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

شہبازشریف نے چوہدری شیر علی اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا

شہبازشریف نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

شہبازشریف پارٹی رہنما اور سابق وزیر طلال چوہدری کی رہائش گاہ پر بھی گئے

شہبازشریف نے طلال چوہدری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی