پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا دلیپ کمار کی وفات پر اظہار افسوس

پشاور کا یوسف خان بالی ووڈ میں دلیپ کمار بن کر فن کے آسمان پر برسوں چھایا رہا اور آج لیجنڈ کی صورت دنیا سے رخصت ہوا

یوسف خان کا فنی سفر فلمی دنیا کا یادگار ترین دور ہے جس میں انہوں نے ناقابل فراموش کردار نبھائے

ان کی بعض فلموں کو جتنی شہرت ملی، ویسی پزیرائی کسی اور کو نہ مل سکی

دلیپ کمار کی رکن پارلیمان کے طور پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات کے لئے کوششیں ان کی امن پسندی اور محبت کرنے والی فطرت کا مظہر تھیں

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے