پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ’رپورٹرز وِدآوٹ بارڈرز‘ کی رپورٹ کو عمران خان حکومت کے لئے چارج شیٹ قرار دے دیا

عمران صاحب کی فسطائی اورآمرانہ سوچ، رویے اورکردارکی سزا پاکستان کے عالمی امیج کی تباہی کی صورت مل رہی ہے

’رپورٹرز وِدآوٹ بارڈرز‘ کی رپورٹ عمران صاحب کی جمہوریت اور کارکردگی کے چہرے پر زناٹے دار طمانچہ ہے

’آر ایس ایف‘ رپورٹ عمران صاحب اور ان کی حکومت کے بارے میں چارج شیٹ ہے

تین سال میں میڈیا اور آزادی اظہار رائے کے عمران صاحب کے اعمال نامے پر عالمی مہر تصدیق ثبت ہوئی ہے

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ میڈیا اور صحافت کے لئے عمران صاحب کا دور ماضی کی فوجی آمریتوں سے بھی زیادہ تاریک ترین اور بدترین ہے

ہیومین رائٹس واچ، پاکستان پریس فریڈم رپورٹ، فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹس اس سے پہلے عمران صاحب کے میڈیا کا گلا گھونٹنے کی گواہی دے چکی ہیں

میڈیا، صحافیوں، شہری حقوق اور آزادی رائے کی تمام تنظیموں اور ادارے تین سال سے نشاندہی کررہے ہیں کہ کس طرح سچائی اور اظہار کا گلا کاٹا جارہا ہے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پہلے ہی عمران صاحب کی حکومت کو کرپٹ ترین حکومت کا ’سرٹیفیکیٹ‘ جاری کرچکی ہے

’رپورٹرز وِدآوٹ بارڈرز‘ کی رپورٹ عمران صاحب کو وہ ’دشمن‘ قرار دیاگیا ہے جو ’شکار کو کھا جاتا ہے‘

صحافت ، صحافیوں اور آزادی رائے کے ہی نہیں بلکہ فاٹف اور جی ایس پی پلس پر نظرثانی جیسے مسائل بھی اسی وجہ سے پیدا ہورہے ہیں

’رپورٹرز وِدآوٹ بارڈرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اخبارات کی تقسیم اور چینلز کے سگنلز روکے گئے

’سُرخ لکیر پار کرنے پر‘ صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا، اغوا اور گرفتار کیاگیا، مقدمات درج ہوئے اور ان کی جان لی گئی

’رپورٹرز وِدآوٹ بارڈرز‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹرنیٹ پر اظہار رائے کو کالے اور ڈریکولائی قوانین سے روکا جارہا ہے

کرپشن میں عالمی ریکارڈ حاصل کرنے کے بعدعمران صاحب کا نام اظہار رائے کے دشمن حکمرانوں کی فہرست میں شامل ہونا، پاکستان کے لئے ایک اور باعث شرمندگی امر ہے

’رپورٹرز وِدآوٹ بارڈرز‘ کی فہرست میں عمران صاحب کے نام کی موجودگی ہمارے وفاقی پارلیمانی جمہوری اور اسلامی امیج کے لئے قطعا اچھی بات نہیں

عمران صاحب! یہ فہرست آئینہ ہے، اس میں اپنا چہرہ دیکھیں، ہوسکے تو اپنا چہرہ درست کریں، آئینہ توڑنے سے کچھ نہیں بدلنے والا

سینسرشپ، اظہار رائے اور میڈیا پر قدغنوں، صحافیوں کے اغوا سے ان کے قتل تک عمران صاحب کے دور حکومت کا ایک ایک پہلو بے نقاب کردیا ہے

اس رپورٹ کے بعد عمران صاحب یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان میں مغرب سے زیادہ جمہوریت ہے کیونکہ یہ چارج شیٹ مغرب نے ہی جاری کی ہے