پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا سرکاری خزانے سے ہر تنخواہ لینے والے کے اثاثے سامنے لانے کا مطالبہ

ایف بی آر کا اختیار نیب کو دینا عمران صاحب کی غنڈہ گردی ہے، غنڈہ گردی اور نیب گردی کر کے ٹیکس ریوینیو میں اضافہ نہیں ہوتا
نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد یہ نیا ہتھکنڈا ختیار کیاگیا ، عوامی عہدیداروں کے اثاثہ جات تو پہلے ہی ظاہر ہوتے ہیں
ایف بی آر کے پاس تمام ریکارڈ اور تفصیلات موجود ہیں، ایف بی آر سے یہ اختیار نیب کو دینے کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے؟
انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کرکے سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والے ہر فرد کے اثاثے ظاہر کئے جائیں
تین سال میںنیب نیازی گٹھ جوڑکی غنڈہ گردی نے ملک اور معیشت کو تباہ کیا
ایف بی آر افسران کا ٹیکس دہندگان کو گرفتارکرنے کا اختیار مکمل ختم کیاجائے
یہ فسطائی اقدامات عمران صاحب کے فسطائی اور بیمار ذہن کی عکاسی ہے

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سرکاری خزانے سے ہر تنخواہ لینے والے کے اثاثے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غنڈہ گردی اور نیب گردی کر کے ٹیکس ریوینیو میں اضافہ نہیں ہوتا ۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کا اختیار نیب کو دینا عمران صاحب کی غنڈہ گردی ہے۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد یہ نیا ہتھکنڈا ختیار کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی عہدیداروں کے اثاثہ جات تو پہلے ہی ظاہر ہوتے ہیں ۔ ایف بی آر کے پاس تمام ریکارڈ اور تفصیلات موجود ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایف بی آر سے یہ اختیار نیب کو دینے کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کہاکہ انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کرکے سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والے ہر فرد کے اثاثے ظاہر کئے جائیں ۔ تین سال میںنیب نیازی گٹھ جوڑکی غنڈہ گردی نے ملک اور معیشت کو تباہ کیا۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ ایف بی آر افسران کا ٹیکس دہندگان کو گرفتارکرنے کا اختیار مکمل ختم کیاجائے ۔ یہ فسطائی اقدامات عمران صاحب کے فسطائی اور بیمار ذہن کی عکاسی ہے۔