پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا فلم ڈرامہ، فنکاروں کے لئے ٹیکس مراعات، ماحولیات اورتعلیم کے لئے بجٹ بڑھانے کا مطالبہ

ترجمان مسلم لیگ (ن) کاقومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں فلم، ثقافت، تعلیم کے لئے زیادہ رقوم مختص کرنے کا مطالبہ

ماحولیات کی بہتری کے لئے کوالٹی مینجمنٹ سینٹرز بن جائیں تو اس کا دیگر صوبوں پر بھی مثبت اثر ہوگا

اس اقدام سے ماحولیاتی آلودگی پر خاصا مثبت اثر پڑسکتا ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آسکتی ہے

دنیا اور ہمسایہ ممالک قابل تجدید توانائی کو سٹور کرنے کی ٹیکنالوجی کی طرف جارہے ہیں

پاکستان میں بھی قابل تجدید توانائی کو سٹور کرنے کی ٹیکنالوجی کی طرف پیش رفت کی جائے

قابل تجدید توانائی کو سٹور کرنے کی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے وسائل رکھے جائیں

سینٹ کی اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں، اس مقصد کے لئے بجٹ میں فنڈز مختص کئے جائیں

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور تحقیق میں ہمارا ریکارڈ کچھ اچھا نہیں، تحقیق کے شعبے میں ہم بہت پیچھے ہیں

جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کے اہم معاملے پر فنانس بل بالکل خاموش ہے

پاکستان جنگلات اور جنگلی حیات سے مالامال ہے، یہ قدرتی وسائل کا ذریعہ ہیں

بجٹ میں ماحولیات، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کے لئے مناسب فنڈز مختص کئے جائیں

جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ سے بائیو ڈوائیورسٹی اور پورے ایکو سسٹم پرمثبت اثرات پڑتے ہیں

ماحولیاتی تحفظ اور نگرانی کا کام کرنے والے ادارے وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے مفلوج حالت میں ہیں

وزارت ماحولیات میں شعبہ موجود ہے لیکن اس کے پاس وسائل موجود نہیں جس کے لئے مناسب فنڈز رکھے جائیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2018 میں ملک کی پہلی کلچر اور فلم پالیسی دی تھی

دہشت گردی کے بعد قومی تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے یہ پالیسی دی گئی تھی

پوری دنیا میں اپنے قومی تشخص اور ثقافت کو فلم اور ڈراموں کے ذریعے مثبت انداز میں پیش کیاجاتا ہے

2018 میں فلم اور کلچر پالیسی کے ذریعے فلم پروڈکشن کو پانچ سال کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس سے استثنی دیا گیا تھا

اس اقدام کو جاری رکھا جائے، اس پر ٹیکس، ڈیوٹیز کو استثنی دیاجائے

فنکاروں کی آمدن پر عائد کردہ انکم ٹیکس کو ختم کیاجائے

علاقائی فلموں اور علاقائی زبان میں بننے والی فلموں کو ٹیکس سے استثنی دیا جائے

بچوں کے لئے قومی اور علاقائی زبانوں میں تیار ہونے والے مواد پر ٹیکس کی چھوٹ دی جائے

پاکستان میں بچوں کے لئے اینیمیٹڈ مواد زیادہ تر غیرملکی ہے جس کی وجہ سے ان کی زبان پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں

بچوں کے لئے ملکی اینیمیٹڈ مواد کی تیاری کے لئے اس شعبے پر ٹیکس کی چھوٹ دی جائے

مراعات نہ ہونے کی وجہ سے فلم اور ڈراموں کی تیاری بری طرح متاثر ہوئی

اس شعبے پرہمارے دور کی ٹیکس ہالیڈے کی رعایت دورباہ بحال کیاجائے

سینیما ہال ہمارے کلچر کا حصہ تھے لیکن پھر وہ شادی ہال بن گئے فلمیں بننا بند ہوگئیں

سیمینیا کی تعمیرپر ٹیکس استثنی 2018 کی فلم کلچر پالیسی کا حصہ تھا

سیمینا آمدن کو پانچ سال کے لئے ٹیکس سے استثنی دیاجائے

فلم اور ڈرامہ بنانے پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جائے

پاکستان کی ثقافت کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لئے فلم، ڈرامہ اور علاقائی زبانوں کے علاوہ کوئی میڈیم موجود نہیں

2018 میں جی ڈی پی کے تناسب سے تعلیم کے لئے وسائل 2.8 فیصد تھے جوتین سال میں کم ہوکر 2.4 فیصد ہوگئے ہیں

آئی ایم ایف خود کہہ رہا ہے کہ تعلیم کے لئے جی ڈی پی کا 2.8 فیصد جو 2018 میں تھا، اسے برقرار رکھا جائے

ہائیر ایجوکیشن کی صورتحال میں ابتری آئی ہے، یونیورسٹی، پرائمری تعلیم کے لئے فنڈز میں کمی آئی ہے

تعلیم کے شعبے کے لئے موجودہ حکومت نے آدھے سے زیادہ بجٹ میں کمی کی، ان فنڈز کو 2018 کی سطح پر واپس لایاجائے

بلوچستان کے طالب علموں کے لئے میڈیکل وظائف ان کی تعداد کے مطابق بحال کئے جائیں

بلوچستان کے طالب علموں کو تعلیمی وظائف دئیے جائیں تاکہ وہ دیگر صوبوں میں تعلیم حاصل اور مکمل کرسکیں

حکومت تعلیم کے شعبے میں وسائل بڑھا نہیں سکتی تو کم ازکم 2018 کی سطح پر انہیں واپس لایاجائے