پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی لاہور میں دھماکے کی شدید مذمت

دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ اور افسوس ہے

پنجاب کے دارلحکومت میں یہ واقعہ آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے

کب سے کہہ رہا ہوں کہ امن وامان کی بگڑتی صورتحال توجہ کا تقاضا کررہی ہے

اہم قومی مسائل کو پس پشت ڈالنے سے کام نہیں چلے گا

سرد مہری اور معاملات ٹالنے کی قیمت ملک اور قوم کو ادا کرنا پڑ رہی ہے

لہو کی فصل پہلے ہی کاٹ چکے ہیں، اس عفریت کا دوبارہ زندہ ہونا نیک شگون نہیں

شہبازشریف کی شہداءکے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے صبر جمیل کی دعا

قائد حزب اختلاف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی