پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاءکی ملاقات

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے لاہور میں شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاءکی آمد پر شہباز شریف نے خیر مقدم کیا
ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
آسٹریلیا نے کورونا وبا پر قابل تحسین کوششوں سے قابو پایا: شہباز شریف
دونوں ممالک میں معیشت و تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں : شہباز شریف
زراعت خاص طور پر ڈیری اور گندم کے شعبے میں دونوں ممالک میں تعاون باہمی مفاد میں اور وقت کی ضرورت ہے : شہباز شریف
پاکستان ڈیری کے شعبے میں آسٹریلیا کے تجربے سے بالخصوص سیکھ سکتا ہے : شہباز شریف
طالب علموں کے ایکسچینج پروگرام کے فروغ سے تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھ سکتا ہے : شہباز شریف
سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی دونوں ممالک وسیع تعاون کے امکانات کو بروئے کار لاکر باہمی فوائد حاصل کر سکتے ہیں: شہباز شریف
ثقافتی تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لایا جانا چایئے: شہباز شریف
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے اور خیرسگالی کے جذبات کے اظہار پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا
ڈیجیٹل ٹریڈ کے شعبے میں دونوں ممالک میں تعاون سے باہمی مفاد حاصل ہوسکتا ہے: جیفری شائ
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی مسلم لیگ (ن) کے دور میں عوامی ترقیاتی منصوبوں پر شہباز شریف کی کارکردگی اور جذبے کی تعریف

لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاءنے پیر کو ملاقات کی اور پاکستان اور آسٹریلیا کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔شہبازشریف نے اپنی رہائش گاہ آمد پر آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شاءکا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہاکہ آسٹریلیا نے کورونا وبا پر قابل تحسین کوششوں سے قابو پایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک میں معیشت و تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ زراعت خاص طور پر ڈیری اور گندم کے شعبے میں دونوں ممالک میں تعاون باہمی مفاد میں اور وقت کی ضرورت ہے ۔ پاکستان ڈیری کے شعبے میں آسٹریلیا کے تجربے سے بالخصوص سیکھ سکتا ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہاکہ طالب علموں کے ایکسچینج پروگرام کے فروغ سے تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھ سکتا ہے ۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی دونوں ممالک وسیع تعاون کے امکانات کو بروئے کار لاکر باہمی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ ثقافتی تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لایا جانا چایئے۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر : جیفری شاءنے ملاقات کے لئے وقت دینے اور خیرسگالی کے جذبات کے اظہار پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل ٹریڈ کے شعبے میں دونوں ممالک میں تعاون سے باہمی مفاد حاصل ہوسکتا ہے۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنے مسلم لیگ (ن) کے دور میں عوامی ترقیاتی منصوبوں پر شہباز شریف کی کارکردگی اور جذبے کی تعریف بھی کی۔