عثمان کاکڑ جیسے بہادر، حق گو اور جمہوریت پسند رہنما کی وفات ملک کا بڑا نقصان ہے :شہبازشریف

وہ اپنے اصولوں اور نظریات پر غیر متزلزل انداز میں ڈٹے رہے
وہ عمر بھر آئین کی سربلندی، قانون کی حکمرانی، جمہوریت کی فرمانروائی اور شہری حقوق کے فروغ کے لئے سرگرم عمل رہے
ملک اور قوم کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی
پشتونخواملی عوامی پارٹی کی قیادت اور کارکنان سے افسوس کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مرتبہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس، محمود خان اچکزئی کو تعزیت کے لئے فون

لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان کاکڑ جیسے بہادر، حق گو اور جمہوریت پسند رہنما کی وفات ملک کا بڑا نقصان ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام اور دریں اثناءپشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فون پر افسوس کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ عثمان کاکڑاپنے اصولوں اور نظریات پر غیر متزلزل انداز میں ڈٹے رہے۔ وہ عمر بھر آئین کی سربلندی، قانون کی حکمرانی، جمہوریت کی فرمانروائی اور شہری حقوق کے فروغ کے لئے سرگرم عمل رہے ۔ قائد حزب اختلاف نے کہاکہ ملک اور قوم کے لئے عثمان کاکڑ کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ شہبازشریف نے کہاکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کی قیادت اور کارکنان سے افسوس کرتے ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مرتبہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین