پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ملک میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار

حکومت عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے کورونا ویکسین کی فی الفور فراہمی کا بندوبست کرے

بائیس کروڑ عوام کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے

چند لاکھ ڈوز منگوانے اور خیراتی ویکسین سے کام چلانے کی چھوٹی سوچ تبدیل کی جائے

کورونا ویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا ایک اور ثبوت ہے

اپوزیشن نے بار بارخبردار کیا کہ عوام کی زندگیاں موذی وائر سے محفوظ بنانے کے لئے بروقت ویکسین کی بکنگ کرائی جائے

ویکسین کے فراہمی کے معاملے میں وہی کچھ ہورہا ہے جو ایل این جی کی فراہمی کے معاملے میں ہوا تھا

آٹا چینی دوائی کے معاملے میں جس طرح مفادپرستوں نے جیبیں بھریں، کورونا ویکسین میں وہی کچھ دوہرایا جارہا ہے

افسوس ہے کہ عوام کی زندگی کے معاملے میں حکومت مجرمانہ غفلت کا سنگین ترین مظاہرہ کررہی ہے

1200 ارب روپے کے کورونا ریلیف پیکج پر کرپشن کے سنگین سوالات نے صورتحال پہلے ہی گھمبیر بنارکھی ہے

عوامی سرمائے کی چوری انتہاءپر ہے اور عوام کو خدمات کی فراہمی صفر ہے

حکومت کی چوری، نااہلی اور بدانتظامی کی سزا عوام کو مل رہی ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے