پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا بڑا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف کی اے پی سی بلانے کے اقدام کی حمایت کر دی

شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر مشاورت

متنازعہ حکومتی الیکشن بل پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے : شہباز شریف

ہم آپ کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں : مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کا جواب

اے پی سی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا : شہباز شریف

انتخابات کی نگرانی اور اس عمل کو جانچنے والی مختلف تنظیموں اور اداروں کو بھی دعوت دی جائے گی: شہباز شریف

اے پی سی شفاف، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں اہم موقع بن سکتی ہے: بلاول بھٹو زرداری

سنجیدہ اور عوام کی منتخب جمہوری جماعتوں کی انتخابی اصلاحات پر مشاورت اور قومی حکومت عملی ناگزیر ہے: شہباز شریف

آپ کی تجویز بروقت اور مناسب ہے، ہم تائید کرتے ہیں:مولانا فضل الرحمان