پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شوگر انوسٹی گیشن ٹیم کو شریف انوسٹی گیشن ٹیم قرار دے دیا

ایف آئی اے آٹا چینی چوری پر نوٹس درست پتے بنی گالہ میں عمران صاحب کے گھر کے دروازے پر چسپاں کرے

شوگر کمشن بنا تھا کہ چینی کی قیمت کیوں بڑھی، چینی کی قیمت کیا شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بڑھائی ؟

شہبازشریف ایک سال اور حمزہ شہباز دو سال جیل میں رہے، ان تمام سوالات کے جواب پہلے ہی دے چکے ہیں

عمران صاحب اور ایف آئی اے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ پہلے پڑھ لے جس میں ہر سوال کا جواب پہلے ہی آچکا ہے

ہائیکورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ کوئی کک بیک ، کمشن، کرپشن ،منی لانڈرنگ یا اختیارات کا غلط استعمال نہیں ہوا

ایف آئی اے نوٹس آٹا چینی چوروں اور ان کے سرپرست عمران صاحب کو بھجوائے

چینی 52 سے 120 روپے کلو عمران صاحب کی وجہ سے ہوئی، سوالنامہ انہیں بھجوایا جائے

چینی میں ساڑھے 400 ارب کا ڈاکہ عمران صاحب کی سرپرستی میں مارا گیا اور جواب دیں شہبازشریف اور حمزہ شہباز؟

چینی کی قیمت 52 سے 120 روپے کلو عمران صاحب نے کی اور جواب دیں شہبازشریف اور حمزہ شہباز؟

ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ یہ نیا تماشا بند کرے، عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش بند کریں

ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ جتنے مرضی نوٹس بھجوائے لیکن عوام دشمن بجٹ منظور نہیں کرسکتے

حکومت گالی، نوٹس ، پارلیمنٹ اور اپوزیشن لیڈر پر حملہ کرکے عوام دشمن بجٹ منظور نہیں کراسکتی