پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے آغا حسن کی ملاقات

آغا حسن نے شہباز شریف کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے حکومت کے رویے کو غیر جمہوری اور باعث افسوس قرار دیا

پارلیمانی روایت تھی کہ اپوزیشن احتجاج کرتی ہے اور حکومت اسے راضی کرتی ہے لیکن یہ پہلی حکومت ہے جو خود احتجاج کرتی ہے: آغا حسن

ماضی میں شدید سیاسی اختلاف کے باوجود بھی اپوزیشن لیڈر کا مائیک بند کیا گیا اور نہ بات کرنے سے روکا گیا: آغا حسن

اپوزیشن کی تنقید پر وزیر اعظم اتنا جذباتی اور حکمران جماعت آپے سے باہر ہوجائے، ایسے رویوں سے نظام چلتا ہے نہ جمہوریت: آغا حسن

شہباز شریف نے آمد اور یک جہتی کے اظہار پر آغا حسن کا شکریہ ادا کیا