‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان

‎عمران صاحب کا شہباز شریف کو بات نہ کرنے دینا “عوام کی جیب خالی، بجٹ جعلی” پکڑے جانے کا خوف ہے۔

شہباز شریف کی تقریر روک کر عمران صاحب شہباز شریف سے اپنی جھوٹی تقریر کرنے کا این آر او لینا چاہتے ہیں

شہباز شریف عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے

جھوٹی بجٹ تقریر کے دوران عمران خان نے ہمارے پُر امن احتجاج پہ اپنی عورتوں سے حملہ کروایا

بجٹ کارٹلز مافیا اور اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرنے اور عوام کی جین مزید خالی کرنے کا بجٹ ہے

‎عمران صاحب نے جھوٹا ، جعلی اور عوام دشمن بجٹ پیش کیا

ٹیکس نہیں لگے کا دعویٰ جھوٹا اور اربوں کے ٹیکس بجٹ تقریر سے غائب کر دئیے گئے

حکومتی بجٹ تقریر عوام کے ساتھ دھوکہ ہے اس لئے شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دی گئی

معاشی تباہی ، 16 فیصد تاریخی مہنگائی , دو کڑوڑ لوگ غریب ، ۱۴۰۰۰ ارب کا تاریخی قرضہ سب بجٹ سے غائب

‎پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قائد حزب اختلاف کو بجٹ پر تقریر کرنے سے روکا گیا۔

‎فسطائی، آمرانہ اور غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے۔

‎عمران صاحب کے حکم پر اپوزیشن لیڈر کوبات کرنے نہیں دی گئی۔

سینیر وزراء اور سپیکر عمران خان سے اجازت مانگتے رہے مگر عمران صاحب میں حوصلہ نہیں تھا کہ شہبا شریف جعلی بجٹ کو بے نقاب کریں

آج چار بجے انشاءاللہ شہباز شریف اِس جعلی اور جھوٹے بجٹ کی حقیقت عوام کو بتائیں گے