پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے جمعیت علماءاسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی (ف) کے دیگر قائدین کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر سے اسلام آبادمیں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

آپ کے ساتھ یک جہتی کے لئے آیا ہوں: مولانا فضل الرحمن

اپوزیشن کے ساتھ کسی حکومت نے ایسا نامناسب اور غیرجمہوری رویہ اختیار نہیں کیا: مولانا فضل الرحمن

تاریخ میں پہلی بار قائد حزب اختلاف اور ایک جماعت کے سربراہ کے ساتھ یہ افسوسناک رویہ اختیار کیاگیا: مولانا فضل الرحمن

غیرجمہوری حکومت کا غیرجمہوری رویہ قابل نفرت اور انتہائی قابل مذمت ہے: مولانا فضل الرحمن

شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کی آمد اور یک جہتی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا