پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر راہنما رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

نیشنل کمشن آن دی سٹیٹس آف وومن کے انتخاب میں آج آئین اور قواعد کی دھجیاں اڑائی گئیں

اپوزیشن کی امیدوار فوزیہ وقار کامیاب ہوئیں لیکن سیکریٹری اور چئیرپرسن نتائج کے اعلان سے پہلے فرار ہوگئے

یہ 11 ووٹ کا الیکشن برداشت نہیں کرسکتے، بائیس کروڑ عوام کے ووٹ کا الیشکن کیسے برداشت کریں گے؟

یہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے قانون پر کاربند ہیں

حکومتی پارٹی نے قومی کمشن برائے وقار نسواں کے انتخاب میں قانون اور قاعدے کے منافی رویہ اپنایا

ہم سے کہاگیا کہ دونوں طرف کے ووٹ برابر ہوں تو پھر الیکشن ہوتا ہے

ہم نے بتایا کہ قانون قاعدہ یہ نہیں کہتا، انتخابی نتیجے کا اعلان کیاجائے

جتنی بڑی سیٹ پر چئیرپرسن بیٹھی تھیں، اس کے کچھ اخلاقی تقاضے ہوتے ہیں لیکن انہوں نے اس کا بھی خیال نہ رکھا

انتخاب میں پی ٹی آئی کی پانچ اور ایک (ق) لیگ کی خاتون بھی موجود تھیں

اپنی شکست پر نیلوفر دیگر خواتین کے ہمراہ باجماعت نماز وہاں سے چلی گئیں

ملک میں کوئی آئین اور قانون ہے؟ دو سال سے یہ سیٹ خالی تھی، سپریم کورٹ نے انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا

حکومت الیکشن کرانا نہیں چاہتی تھی لیکن اسے الیکشن کرانا پڑا

انتخاب کے موقع پر دو سیکریٹری موجود تھے، ایک سینئر سیکریٹری تھے

ہم نے اعلان کردیا ہے کہ قومی کمشن برائے وقار نسواں کی چئیرپرسن فوزیہ وقار ہیں

شہبازشریف کی تقریر کے دوران حکومت کے لوگ ان پر بجٹ کتابیں پھینک رہے تھے

اللہ کا شکر ہے کہ کوئی کتاب ان کے چہرے یا آنکھ پر نہیں لگی

افسوس آج ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے، نجانے انجام گلستان کیا ہوگا