پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی اور جے یو آئی (ف) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مولانا اسد کی ملاقات

سید یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد نے شہباز شریف کو تقریر سے روکنے، بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت کی

موجودہ حکومت نے افسوسناک رویوں سے پارلیمانی روایات اور اقدار مجروح کیں: اپوزیشن رہنماؤں کا اظہار خیال

ایوان میں حکومتی ارکان کی گالم گلوچ آج پوری قوم نے دیکھی: اپوزیشن رہنما

شہباز شریف نے اپوزیشن چیمبر میں آمد اور یک جہتی کے اظہار پر سید یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کا شکریہ ادا کیا