پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اقتصادی سروے کو حکومت کے منہ پر طمانچہ قرار دے دیا

عمران صاحب کو یہ اقتصادی سروے جاری کرنے سے پہلے استعفی دینا چاہئے تھا

کرپٹ، نااہل اور نالائق حکومت کا اپنا جاری کردہ اکنامک سروے عوام دشمنی کا ثبوت ہے

اقتصادی سروے میں عمران مافیا حکومت نے قرض، مہنگائی اور بے روزگاری میں بدترین اضافے کا اعتراف جرم کیا

اکنامک سروے میں عمران مافیا حکومت نے عوام کو غربت کی دلدل میں دھکیلنے کا اعتراف گناہ بھی کیا

اکنامک سروے میں معاشی تباہی کا اعتراف کرنے سے پہلے ظالم، کرپٹ اور نااہل ٹولے کو استعفی دینا چاہئے تھا

اقتصادی سروے میں پی ٹی آئی کے 3 سال میں 50 لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے کا اعتراف کیاگیا

عمران صاحب نے وفاقی او رصوبائی سطح پر تعلیم پرجی ڈی پی کے تناسب سے خرچ میں 2.3 سے کمی کرکے 1.5 فیصد کردیا

یہ ہے عمران صاحب کی تعلیم کے لئے 3 سال کی کارکردگی اور تعلیم کے لئے احساس ؟

تعلیم پر وسائل میں 29.6 فیصد کمی عمران صاحب کے ’عوام پر خرچ کرنے‘ کے دعووں کی موت ہے

3 سال میں مجموعی مہنگائی 30 فیصد ہوئی ہے ، یہ ہے نیا پاکستان اور اس کی اصل حقیقت

عوام کی حقیقی آمدن میں شدید کمی ہوئی، 3 سال میں عمران صاحب نے غریبوں، مزدوروں کی جیب کاٹ لی

دیہاڑی داروں کی جیب کاٹ کر عمران صاحب اور ان کے مافیا نے 3 سال میں ہر روز اپنی دیہاڑی لگائی

2018 کے مقابلے میں عمران صاحب کے دور میں دیہاڑی دار، مزدور، راج مستری کی آمدن کم ہوئی