سردیوں میں پی ٹی آئی کا الزام تھا کہ ضرورت سے زیادہ بجلی بنادی ، گرمیوں میں بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے:شہبازشریف

پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی اورانتظامات میںناکامی سے بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے
تربیلا توسیع اور’ ایچ وی ڈی سی‘ مٹیاری، لاہور ٹرانسمشن لائن 3 سال میں پی ٹی آئی مکمل نہ کرسکی
سستی ایل این جی اور گیس استعمال کرنے کے بجائے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی
پی ٹی آئی کے پیدا کردہ معاشی جمود کی وجہ سے بجلی کی طلب میں پہلے ہی تیزی سے اضافہ نہیںہورہا
اس پر پی ٹی آئی کے سلیکٹڈ لیڈرکی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ وہ اس کم طلب کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں
الحمداللہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وافر بجلی پیدا کرنے والے کارخانے لگائے
بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کی اصلاح اور ترقی سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کی
توانائی کے بحران سے پاکستان کی معاشی نمومسلسل متاثر ہورہی تھی جبکہ عوام شدید اذیت اور کوفت میں الگ مبتلاتھے
ایل این جی اور کوئلے سے چلنے والے دنیا کے سستے ، بہترین اورجدید پلانٹ لگائے گئے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ٹویٹ

لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ سردیوں میں پی ٹی آئی جھوٹ بول رہی تھی اور الزامات لگارہی تھی کہ مسلم لیگ (ن) نے اتنی بجلی بنادی ہے جس کی ملک کو ضرورت نہیں تھی اور اب گرمیوں میں پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی اورانتظامات میںناکامی سے بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ اصل نالائقی یہ ہے کہ بجلی کی طلب کم ہوجانے اور نظام میںاضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود پی ٹی آئی حکومت اس طلب اور رسد کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہاکہ الحمداللہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وافر بجلی پیدا کرنے والے کارخانے لگائے، ترسیل اور تقسیم کے نظام کی اصلاح اور ترقی سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کی۔ قائد حزب اختلاف نے کہاکہ توانائی کے بحران سے پاکستان کی معاشی نمومسلسل متاثر ہورہی تھی جبکہ عوام شدید اذیت اور کوفت میں الگ مبتلاتھے۔ ایل این جی اور کوئلے سے چلنے والے دنیا کے سستے ، بہترین اورجدید پلانٹ لگائے گئے۔ شہبازشریف نے نشاندہی کی کہ تربیلا توسیع اور’ ایچ وی ڈی سی‘ مٹیاری، لاہور ٹرانسمشن لائن 3 سال میں پی ٹی آئی مکمل نہ کرسکی۔ سستی ایل این جی اور گیس استعمال کرنے کے بجائے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کے علاوہ سردیوں میں پی ٹی آئی لیڈرزیہ جھوٹ بھی بولتے رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اتنی زیادہ بجلی بنادی جس کی ملک کو ضرورت ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ اب گرمیوں میںپی ٹی آئی کی منصوبہ بندی اورانتظامات میںناکامی سے بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی کے پیدا کردہ معاشی جمود کی وجہ سے بجلی کی طلب میں پہلے ہی تیزی سے اضافہ نہیںہورہا۔ اس پر پی ٹی آئی کے سلیکٹڈ لیڈرکی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ وہ اس کم طلب کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔