پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حکومت سے ٹرینیں بند کر کے ریلوے کی خراب پٹڑی ٹھیک کرنے کا مطالبہ

جہاں جہاں ٹریک کی حالت خراب ہے وہاں گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر کے ہنگامی بنیادوں پہ پٹڑی کی مرمت کی جائے
منفی اور گھٹیا سیاست کی بجائے مستقبل میں ایسے حادثے نہ ہوں پہ غور کرنا چاہئیے
المناک حادثے پہ منفی سیاست افسوسناک اور شرمناک ہے
لوگوں کے خاندان اجڑ گئے اور حکومتی وزراء اپنی نالائقی کا بوجھ ہمیشہ کی طرح پچھلی حکومتوں پہ ڈالنے کی کوشش میں لگے رہے
لواحقین کے گھروں میں بچھی صف ماتم کا پارلیمان میں حکومت کی طرف سے مزاق ا±ڑایا گیا
خواجہ سعد رفیق نے مثبت نشاندہی کی جو حادثے کی وجہ ہو سکتی ہے، اس پر حکومتی الزام تراشی گھٹیا اور شرمناک رویہ ہے
اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر اور حادثے میں شہید ہونے والوں کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت سے ٹرینیں بند کر کے ریلوے کی خراب پٹڑی ٹھیک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں جہاں ٹریک کی حالت خراب ہے وہاں گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر کے ہنگامی بنیادوں پہ پٹڑی کی مرمت کی جائے۔ منگل کو بیان میں انہوں نے کہاکہ منفی اور گھٹیا سیاست کی بجائے مستقبل میں ایسے حادثے نہ ہوں پہ غور کرنا چاہئیے۔ المناک حادثے پہ منفی سیاست افسوسناک اور شرمناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کے خاندان ا±جڑ گئے اور حکومتی وزراء اپنی نالائقی کا بوجھ ہمیشہ کی طرح پچھلی حکومتوں پہ ڈالنے کی کوشش میں لگے رہے ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ لواحقین کے گھروں میں بچھی صف ماتم کا پارلیمان میں حکومت کی طرف سے مزاق اڑایا گیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مثبت نشاندہی کی جو حادثے کی وجہ ہو سکتی ہے، اس پر حکومتی الزام تراشی گھٹیا اور شرمناک رویہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر اور حادثے میں شہید ہونے والوں کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کرتے ہیں۔