اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود عوام کو بجلی کی عدم فراہمی اورلوڈشیڈنگ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا ثبوت ہے:شہبازشریف

ملک کے مختلف حصوں خاص طورپر دیہات سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی اطلاعات آ رہی ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں سے نظام میں اضافی بجلی/بہتر ٹرانسمیشن سے لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی
موجودہ حکومت کی نا اہلی اور بدانتظامی کی عوام کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ٹویٹ

لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک کے مختلف علاقوں سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی بڑھتی ہوئی شکایات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی موجود ہونے کے باوجود عوام کو بجلی کی عدم فراہمی اورلوڈشیڈنگ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا ثبوت ہے اور عوام کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہملک کے مختلف حصوں خاص طورپر دیہاتوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ یہ ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں سے نظام میں اضافی بجلی/بہتر ٹرانسمیشن سے لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی۔موجودہ حکومت کی نااہلی و بدانتظامی کی عوام کو اس شدیدگرمی میں بھاری قیمت اداکرناپڑرہی ہے