آرٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری کرنے والے مجرم الیکشن کمشن کو بریفنگ دینے گئے :مریم اورنگزیب

اپوزیشن الیکشن چوروں کے ساتھ انتخابی اصلاحات کے لئے نہیں بیٹھے گی
جو قانون سازی آرڈیننس کی فیکٹری لگا کر ایوان کو بائی پاس کرکے کی جائے گی، اسے اپوزیشن مسترد کرتی ہے
الیکشن کمشن کا عملہ چوری کرنے والے الیکشن کمشن کو بریفنگ دینے گئے، واہ واہ
2018 کے الیکشن چور اب الیکڑانگ مشین کی آڑ میں اگلے الیکشن کی چوری اور د±ھند کا منصوبہ بنا رہے ہیں
عمران صاحب الیکڑانک ووٹنگ مشین کے لئے نہیں، فارن فنڈنگ کیس میں جواب کے لئے پیش ہوں
عمران صاحب الیکشن کمشن میں پکڑے جانے والے 23 خفیہ فارن اکاونٹس کے لئے پیش ہوں
یہ بھی لکھیں کہ منتخب وزیراعظم کو اس کی بیٹی کے ہمراہ جھوٹے مقدمات پر جیل میں قید نہیں کریں گے
یہ بھی لکھیں کہ الیکشن کے بعد پوری اپوزیشن کو کال کوٹھڑیوں میں قید نہیں کریں گے
یہ بھی لکھیں کہ ایک پارٹی کے لئے تمام پارٹیوں کے امیدواروں کو لوٹا نہیں بنایا جائے گا
یہ بھی لکھیں کہ قوم پر سلیکٹڈ اور اقلیتی جماعت کو آئندہ مسلط نہیں کیاجائے گا
عمران صاحب آپ نے کارٹلز اور مافیا کی سہولت کاری کر کے عوام کو معاشی تباہی اور مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے
عمران صاحب تاریخی 15000 ارب کے قرض اور کرپشن کی دلدل “میں عوام کو آپ نے دھنسایا ہے
پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین اور سب سے زیادہ15000ارب کا قرض لے کر عمران صاحب آپ کی حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے
عمران صاحب آپ کی حکومت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے نے
عمران صاحب آپ نے آٹے، چینی، دوائی، ایل این جی، رنگ روڈ، مالم جبہ سے اپنی اور اپنی اور مافیا کی جیبیں بھر کے ملک کو کرپشن کی دلدل میں دھنسا دیا ہے
ڈیزل سے مہنگی بجلی بنا کر کارٹلز اور مافیا کی جیب بھر کے آپ نے عوام کو غریب اور بے روزگار کر دیا ہے
کورونا ریلیف پیکج میں 1200 ارب روپے کا ڈاکہ اور عوام ویکسین کے لئے ترستی رہی
تین سال میں گردشی قرض 1200 ارب سے بڑھا کر 2800 ارب پر پہنچا کر آپ نے عوام کو قرض کی دلدل میں دھنسایا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کاوزیراعظم عمران خان کے بیان اور وزرا کے الیکشن کمشن جانے پر ردعمل

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آرٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری کرنے والے مجرم الیکشن کمشن کو بریفنگ دینے گئے، عمران صاحب الیکڑانک ووٹنگ مشین کے لئے نہیں، فارن فنڈنگ کیس میں جواب کے لئے پیش ہوں ۔اپوزیشن الیکشن چوروں کے ساتھ انتخابی اصلاحات کے لئے نہیں بیٹھے گی ۔ وزرا کے الیکشن کمشن جانے پر ردعمل میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمشن کا عملہ چوری کرنے والے الیکشن کمشن کو بریفنگ دینے گئے، واہ واہ ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ 2018 کے الیکشن چور اب الیکڑانگ مشین کی آڑ میں اگلے الیکشن کی چوری اور د±ھند کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ عمران صاحب الیکشن کمشن میں پکڑے جانے والے 23 خفیہ فارن اکاونٹس کے لئے پیش ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ لکھیں کہ آئندہ منتخب وزیراعظم کو جعلی الزامات پر نااہل نہیں کرایا جائے گا ۔ یہ بھی لکھیں کہ منتخب وزیراعظم کو اس کی بیٹی کے ہمراہ جھوٹے مقدمات پر جیل میں قید نہیں کریں گے ۔ یہ بھی لکھیں کہ الیکشن کے بعد پوری اپوزیشن کو کال کوٹھڑیوں میں قید نہیں کریں گے ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ بھی لکھیں کہ ایک پارٹی کے لئے تمام پارٹیوں کے امیدواروں کو لوٹا نہیں بنایا جائے گا ۔ یہ بھی لکھیں کہ قوم پر سلیکٹڈ اور اقلیتی جماعت کو آئندہ مسلط نہیں کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ جو قانون سازی آرڈیننس کی فیکٹری لگا کر ایوان کو بائی پاس کرکے کی جائے گی، اسے اپوزیشن مسترد کرتی ہے۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب جب وزیراعظم خود چور اور جھوٹا ہو تو عوام قرض اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں ۔ عمران صاحب آپ نے کارٹلز اور مافیا کی سہولت کاری کر کے عوام کو معاشی تباہی اور مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب تاریخی 15000 ارب کے قرض اور کرپشن کی دلدل “میں عوام کو آپ نے دھنسایا ہے۔ پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین اور سب سے زیادہ15000ارب کا قرض لے کر عمران صاحب آپ کی حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے۔ عمران صاحب آپ کی حکومت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے آٹے، چینی، دوائی، ایل این جی، رنگ روڈ، مالم جبہ سے اپنی اور اپنی اور مافیا کی جیبیں بھر کے ملک کو کرپشن کی دلدل میں دھنسا دیا ہے۔ ڈیزل سے مہنگی بجلی بنا کر کارٹلز اور مافیا کی جیب بھر کے آپ نے عوام کو غریب اور بے روزگار کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا ریلیف پیکج میں 1200 ارب روپے کا ڈاکہ اور عوام ویکسین کے لئے ترستی رہی۔ تین سال میں گردشی قرض 1200 ارب سے بڑھا کر 2800 ارب پر پہنچا کر آپ نے عوام کو قرض کی دلدل میں دھنسایا ہے