پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان

عمران صاحب پہلے عوام کی روٹی ، پھر چینی اور اب کرونا فنڈ میں 1200 ارب بھی پیسے کھا لئے

کرونا فنڈ میں چوری اور کرپشن ی وجہ سے کرونا ویکسین نہیں منگوائی جا سکی اور لوگ جان سے گئے

عمران صاحب بڑی کامیابی سے آٹا ، چینی دوائی، ایل این جی اور رنگ روڈ کی طرح ڈاکہ ڈل گیا اب کمیشن بناے کا وقت ہے

عمران صاحب آڈیٹر جنرل پاکستان 1200 ارب کے کورونا ریلیف پیکج میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ پبلک کریں

عوام کو کورونا ویکسین کیسے ملتی، بروقت بکنگ کیسے ہوتی ؟کیونکہ 1200 ارب میں تو ”سہولت کاری“ جاری تھی

ورلڈبینک، عالمی مالیاتی فنڈ، ایشیائی بینک، یورپ سے ملنے والے اربوں روپے کہاں گئے؟

عمران صاحب ساری دنیا سے مانگ کر بھی آپ نے قوم کو کچھ نہیں دیا؟ یہ پیسہ کہاں گیا؟ کس پر خرچ ہوا؟