پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی اعداد وشمار کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دے کر مسترد کردیا

عمران صاحب کی معاشی بہتری صرف
سوشل میڈیا پر آرہی ہے

اربوں روپے کے اشتہاروں کے ذریعے معیشت کی تباہی، بے روزگاری میں بہتری نہیں آسکتی

معیشت کی بہتری کا جھوٹ بولنے کے کیے اربوں روپے کی جھوٹی اشتہاری مہم چلا کر عوام کی تکلیف کا مزاق اُڑیا جا رہا ہے

عوام کو آٹے دال کا بہاو عمران صاحب سے بہتر معلوم ہے

عمران صاحب نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عوام کو لوٹا

عمران صاحب آٹا چینی بجلی گیس دوائی انڈے گوشت کی قیمتیں عوام کو بہتر پتہ ہیں، آپ جھوٹے ٹویٹ نہ کریں

عمران صاحب آپ کا کچن اے ٹی ایمز چلاتے ہیں، عوام کو اپنا گھر چلانے کے لئے اے ٹی ایمز کی سہولت میسر نہیں

تین سال میں مہنگائی 3 سے 17 اور 26 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے مجرم عمران صاحب ہیں

تاریخ میں پہلی بار دیہات میں مہنگائی 20 فیصد اور شہری علاقوں میں 17 فیصدکی بلند ترین تاریخی سطح سے بڑھ چکی ہے

آٹا چینی دوائی سمیت عوام کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بدترین اضافہ قیامت لارہا ہے

جعلی اعدادوشمار مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں

جھوٹے اور جعلی اعدادوشمار کے گورکھ دھندے اور ٹویٹوں کا چکر مہنگائی کے خونی چکر کو ختم نہیں کرسکتا

جھوٹی معاشی بہتری دکھانے کے لئے اربوں روپے سے مہم چلائی جارہی ہے

یہ اربوں روپے معیشت کی بہتری اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے پرخرچ ہوتے تو آج یہ جھوٹ نہ بولنے پڑتے