حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم ہے:شہبازشریف

عوام بھوکے اور بے روزگار ہیں، دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ،حکمران سب اچھا ہے کی بے حسی کی رپورٹ دے رہے ہیں

آج ملک کو اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بحران کا سامنا ہے

عوام کو آٹا، گندم، چینی، سبزیاں، خوردنی تیل، مرغی، دودھ، انڈے، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے

اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں، حکمرانوں کے روز کرپشن سکینڈلز آئیں گے تو عوام کی روٹی روزانہ مہنگی ہی ہوگی

آٹے کی قیمت میں 57 روپے فی کلو اضافہ ہوا ، یہ 73 فیصد اضافہ ہے

 چینی کی قیمت 120 اور 130 تک گئی ہے، 100روپے یا 85 فیصد اضافہ چینی کی قیمتوں میں ہوا

دودھ کی قیمت میں 31 فیصد اضافہ ہوا، دودھ فی لٹر 108 روپے یا اس سے زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے

عوام کی بنیادی ضرورت کی یہ اشیاءانتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں

اضافی گندم پیدا کرنے والے ملک میں آٹے کی فراہمی کو جو حکومت یقینی نہ بناسکے، اس کی کرپشن اور نااہلی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بیان

لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم ہے، عوام بھوکے اور بے روزگار ہیں، دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں لیکن حکمران سب اچھا ہے کی بے حسی کی رپورٹ دے رہے ہیں ۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج ملک کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بحران کا سامنا ہے۔ عوام کو آٹا، گندم، چینی، سبزیاں، خوردنی تیل، مرغی، دودھ، انڈے، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے روز کرپشن سکینڈلز آئیں گے تو عوام کی روٹی روزانہ مہنگی ہی ہوگی ۔ قائد حزب اختلاف نے کہاکہ آٹے کی قیمت میں 57 روپے فی کلو اضافہ ہوا ، یہ 73 فیصد اضافہ ہے۔ چینی کی قیمت 120 اور 130 تک گئی ہے۔ 100روپے یا 85 فیصد اضافہ چینی کی قیمتوں میں ہوا۔ دودھ کی قیمت میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔ دودھ فی لٹر 108 روپے یا اس سے زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ عوام کی بنیادی ضرورت کی یہ اشیاءانتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں ۔ اضافی گندم پیدا کرنے والے ملک میں آٹے کی فراہمی کو جو حکومت یقینی نہ بناسکے، اس کی کرپشن اور نااہلی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے؟