پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب

فواد چودھری صاحب عوام آپ سے مسلم لیگ ن کے خلاف پروپیگینڈا سننا نہیں چاہتی

سرکس نہ کریں وزیرِاطلاعات بنیں

سرکس اور تماشہ بند کریں

ملک کو بتائیں آئی ایم ایف کو بجٹ بنانے کی اجازت کیوں دی؟

ترقی کی شرح 5.8 سے منفی 0.4 فیصد، مہنگائی 3 فیصد سے 17 فیصد کیسے ہوئی؟

مطیع اللہ ، اسد طور اور ابصار عالم پہ حملہ کس نے کیا؟

عوام کو بتائیں کہ آپ بطور وزیرِ اطلاعات پاکستان میں آزادی رائے کا قتلِ عام کرنے جا رہے ہیں

کشمیر کا سودا کیوں کیا؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) میں تقسیم کا پراپیگنڈہ کر کے عوام دشمن بجٹ ،اپنی کرپشن اور نالائقی سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں