پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی یوم تکبیر پر قوم، قیادت اور اداروں کو مبارک

جوہری پروگرام کا آغاز، تکمیل اور اس کا عملی اظہار قوم، قیادت اور اداروں کی یک جہتی کا مظہر تھا

یہ وہ جذبہ تھا جس نے پورے پاکستان کو اتحاد، قومی جذبے اور عزم صمیم سے سرشار کر دیا تھا

نواز شریف کی پرخلوص اور محب وطن قیادت نے صرف قومی مفاد کو ترجیح دی

پوری قوم کے ہاتھ میں پاکستان کا پرچم اور لب پہ پاکستان کے وقار کا ترانہ والہانہ تھا

آج کا دن ہمیں پاکستان کو اولیت دینے، عوام کی حقیقی ترجمانی اور مل کر کام کرنے کے مقصد کی یاد دلاتا ہے

آئیے ایک بار اس قومی جذبے ، عزم اور مقصد کی تڑپ، لگن اور جستجو پیدا کریں

جوہری دھماکے ہماری قومی سلامتی، بقا اور خودمختاری کے تحفظ کےساتھ قوم کے جذبے کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری تھے

آج معاشی دھماکوں کی ضرورت ہے تاکہ قیام پاکستان کے اصل منزل اور مقصد کو ہم پالیں، اپنے آباء اور شہداء کی نظروں میں سرخرو ٹھہریں