محکمہ شماریات کے چیف سٹیسٹیشن کا عہدہ خالی رکھ کر اعدادوشمار کے ساتھ ہیرا پھیری قوم اور ملک کے ساتھ سنگین دھوکہ اور فراڈ ہے
جن اعدادوشمار کو سٹیٹ بینک اور محکمہ خزانہ قبول نہ کرے، ان کی کوئی حیثیت نہیں
عمران خان پاکستان کی معیشت سے خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں
عمران صاحب یہ رنگ روڈ منصوبہ کی ری الائنمنٹ نہیں، پاکستان کی معیشت سے خطرناک کھیل نہ کھیلیں
عوام معیشت کی تباہی کا اندازہ بے روزگاری ، مہنگائی ، آٹا چینی ، بجلی گیس دوائی کی قیمتوں سے لگا سکتی ہے
عوام معیشت کی تباہی کا اندازہ سبزیاں ، پھل ، گوشت ، مرغی ، انڈے اور تیل کی قیمتوں سے لگا سکتے ہیں
حکومت پہلے جھوٹ بولتی ہے، پھر یوٹرن لیتی ہے، پھر جھوٹ پہ جھوٹ بولتی ہے
11 جون کو حکومت کا یہ فراڈ ایک بار پھر کھل کر قوم کے سامنے آ جائے گا
3.94فیصد گروتھ ریٹ کا دعوی قوم کے ساتھ کھلی جعلی سازی اور فراڈ ہے
اختتام پزیر مالی سال میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے جی ڈی پی میں 15.2 فیصد کمی ہوئی
نیشنل اکاونٹس کمیٹی نے سرمایہ کاری کے لحاظ سے جی ڈی پی میں کمی کی تصدیق کی ہے
حکومت تیسرے سال میں بھی سرمایہ کاری کے لحاظ سے جی ڈی پی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی
ادارہ شماریات نے فی کس آمدن کے حوالے سے آبادی کے غلط اعدادوشمار استعمال کئے
ادارہ شماریات نے چھٹی مردم شماری کے حتمی جاری کردہ نتائج کو استعمال نہیں کیا