ہر معاشی اعشاریہ حکومتی جھوٹ دکھارہا ہے، ہر نیا ترجمان عہدہ ملنے پر جھوٹ میں آپے سے باہرہوجاتا ہے
معاشی تباہی جھوٹ بولنے سے بہتر نہیں ہوتی ، بے روزگاری جھوٹ بول کر ختم نہیں ہوتی
16فیصد مہنگائی جھوٹ بولنے سے ختم نہیں ہوتی ، جھوٹ بولنے سے 14000رب کا بڑھا ہوا قرضہ ختم نہیں ہوگا
آپ اڑھائی سال سے کسانوں کے پیکج لا رہے ہیں جھوٹ بولنے کسانوں کے پیکج نہیں آتے
فرخ حبیب صاحب آٹا چینی چور معاشی بہتری نہیں لا سکتے ، فرخ حبیب صاحب2018 کے معاشی اشاریہ قوم کو بتائیں
2018میں معاشی تباہی لا کر ، معیشت برباد کر کے اب بہتری کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مصدق ملک کا وزیر مملکت فرخ حبیب کے بیان پر ردعمل
اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ عمران خان اور ان کے چھوٹے بڑے ترجمان معیشت کی بہتری پہ قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، ہر معاشی اعشاریہ حکومتی جھوٹ دکھارہا ہے، ہر نیا ترجمان عہدہ ملنے پر جھوٹ میں آپے سے باہرہوجاتا ہے ۔ وزیر مملکت فرخ حبیب کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہاکہ معاشی تباہی جھوٹ بولنے سے بہتر ی نہیں ہوتی، نہ بے روزگاری جھوٹ بول کر ختم نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہاکہ 16فیصد مہنگائی جھوٹ بولنے سے ختم نہیں ہوتی ، نہ ہی جھوٹ بولنے سے 14000رب کا بڑھا ہوا قرضہ ختم نہیں ہوگا۔ سینیٹر مصدق ملک نے کہاکہ آپ اڑھائی سال سے کسانوں کے پیکج لا رہے ہیں جھوٹ بولنے کسانوں کے پیکج نہیں آتے۔ انہوں نے کہاکہ فرخ حبیب صاحب آٹا چینی چور معاشی بہتری نہیں لا سکتے ۔ فرخ حبیب صاحب2018 کے معاشی اعشاریہ قوم کو بتائیں ۔ انہوں نے کہاکہ 2018میں معاشی تباہی لا کر ، معیشت برباد کر کے اب بہتری کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔