اندازہ لگائیں، ہماری معیشت کس پاتال میں جاگری ہے، گزشتہ برس کی طرح رواں سال بھی قوم سے جھوٹ بولا جارہا ہے: شہباز شریف

مسلم لیگ(ن) نے شرح ترقی 5.8 فیصد پر چھوڑی تھی اور عمران خان محض 3.9 فیصد شرح ترقی دکھا رہے ہیں
سٹیٹ بینک کے نمائندے نے اس پر اعتراض اٹھایا ہے ، پی ٹی آئی نے اپنے پہلے سال میں اصل 1.9 فیصد کے عدد کو بڑھا چڑھا کر 3.3 فیصد دکھایاتھا
پی ٹی آئی نے منفی 0.4 فیصد سے منفی 0.5 فیصد کے گزشتہ سال کے اپنے اعداد وشمار پر نظرثانی کی ہے
گزشتہ برس پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں 3 فیصد کمی آئی، غیرجانبدار معاشی ماہرین اس سال بھی پاکستانیوں کی حقیقی آمدن میں کمی ہونے کا بتا رہے ہیں
لہذا شرح ترقی اس سال بھی غیرحقیقی ہے جو گزشتہ کی طرح نظرثانی پر آئند برس کم ہوگی، 25 فروری کے بعد ہر ہفتے میں قیمتوں کا حساس اعشاریے 13 فیصد اضافہ دکھارہا ہے
گزشتہ سال کی نسبت رواں ہفتے میں قیمتوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا، اتنی بلند مہنگائی کی شرح جہاں صرف خوراک کی قیمتوںمیں 14 فیصد سے زائد اضافہ ہوا
مڈل کلاس کو تباہ کرچکی ہے۔ عمران خان اس ملک کو صرف اپنے دوستوں کے لئے چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی پچاس لاکھ لوگوں کو بے روزگار اور 2 کروڑ کو بدترین غربت میں دھکیل چکی ہے
عمران خان معاشی نظام اپنے دوستوں کو نفع پہنچانے کے لئے چلارہے ہیں
کامیاب معیشت میں مہنگائی کم، روزگار میں اضافہ ہوتا ہے، حکومت سکول، ہسپتال اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بناتی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے ٹویٹس
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم کی رہائش گاہ آمد، اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی

لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ اندازہ لگائیں، ہماری معیشت کس پاتال میں جاگری ہے۔ مسلم لیگ(ن) نے شرح نمو5.8 فیصد پر چھوڑی تھی اور عمران خان محض 3.9 فیصد شرح ترقی دکھا رہے ہیں۔گزشتہ برس کی طرح رواں سال بھی قوم سے جھوٹ بولا جارہا ہے۔ اپنے ٹویٹس میں انہوں نے نشاندہی کی کہ سٹیٹ بینک کے نمائندے نے حکومت کی طرف سے شرح نمو زیادہ دکھانے پر اعتراض اٹھایا ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے پہلے سال میں اصل 1.9 فیصد کے عدد کو بڑھا چڑھا کر 3.3 فیصد دکھایاتھا۔ اس سال بھی انہوں نے جھوٹ بولا۔ صدر مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ پی ٹی آئی نے منفی 0.4 فیصد سے منفی 0.5 فیصد کے گزشتہ سال کے اپنے اعداد وشمار پر نظرثانی کی ہے۔ گزشتہ برس پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں 3 فیصد کمی آئی۔ غیرجانبدار معاشی ماہرین اس سال بھی پاکستانیوں کی حقیقی آمدن میں کمی ہونے کا بتا رہے ہیں۔لہذا شرح ترقی اس سال بھی غیرحقیقی ہے جو گزشتہ کی طرح نظرثانی پر آئند برس کم ہوگی۔ قائد حزب اختلاف نے کہاکہ 25 فروری کے بعد ہر ہفتے میں قیمتوں کا حساس اعشاریے 13 فیصد اضافہ دکھارہا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں ہفتے میں قیمتوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ اتنی بلند مہنگائی کی شرح جہاں صرف خوراک کی قیمتوں میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ شہبازشریف نے کہاکہ مڈل کلاس کو تباہ کرچکی ہے۔ عمران خان اس ملک کو صرف اپنے دوستوں کے لئے چلا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی پچاس لاکھ لوگوں کو بے روزگار اور 2 کروڑ کو بدترین غربت میں دھکیل چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان معاشی نظام اپنے دوستوں کو نفع پہنچانے کے لئے چلارہے ہیں۔ کامیاب معیشت میں مہنگائی کم، روزگار میں اضافہ ہوتا ہے، حکومت سکول، ہسپتال اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بناتی ہے۔ دریں اثناءپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم کی رہائش گاہ گئے اور شیخ وسیم کی اہلیہ اور رکن قومی اسمبلی سعد وسیم کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے شیخ وسیم، سعد وسیم، دیگر قائدین، ان کے ساتھیوں اور پارٹی کارکنان کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ آپ کی محنت، استقامت اور اتحاد رنگ لائے گا۔ شیخ وسیم اور سعد وسیم نے شہباز شریف کی آمد اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔