پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے نیپال کے سفیر تپاس ادھیکاری کی ملاقات

نیپال کے سفیر نے منسٹر انکلیو میں قائد حزب کی سرکاری رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی
شہباز شریف کا نیپال کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناوں کا پیغام
پاکستان اور نیپال کے درمیان خیرسگالی، باہمی تعاون اور دوستی کے خوشگوار تعلقات استوار ہیں: شہباز شریف
شہباز شریف نے نیپال میں کورونا وبا کے باعث اموات پر افسوس اور تعزیت کی
خطے کے ممالک بالخصوص سارک تنظیم کو عوام کی زندگیوں کو لاحق اس سنگین وبا سے نجات دلانے کے لئے مشترکہ کاوشیں کرنی چاہئیں: شہباز شریف
خطے کے ممالک کے درمیان تجارت، صنعت، سرمایہ کاری، سیاحت کے فروغ میں سارک اہم کردار ادا کر سکتی ہے: شہباز شریف
سارک کی سطح پر مشاورت میں رکن ممالک کے چیمبرز آف کامرس اور تجارتی انجمنوں کو شریک کرکے عملی اقدامات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے : شہباز شریف
سارک کو یورپی یونین ممالک کی طرح تجارت، معیشت اور دیگر شعبہ جات میں تعاون اپنانا چاہئے: شہباز شریف
سارک تجارت، معیشت اور دیگر شعبہ جات میں تعاون سے خطے میں معاشی معجزے اور سنگ ہائے میل عبور کرسکتی ہے : شہباز شریف
اس مقصد کے حصول میں سارک کو زیادہ فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہوگا: شہباز شریف
کورونا سے پاک جنوبی ایشیائ کے لئے چین کا تعاون اور تجربہ بہت مفید اور معاون ثابت ہو سکتا ہے: شہباز شریف
خطے کے پرامن، صلح جو اور عوامی فلاح و ترقی کی سوچ اور جذبہ رکھنے والے ممالک کو باہمی و اجتماعی تعاون تیز کرنے کی ضرورت ہے: شہباز شریف
خطے کی قیادت کو غربت کی رفتار سے تیز کام کرنا ہوگا تاکہ علاقے کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوسکے: شہباز شریف
نوجوان افرادی قوت اور قدرتی وسائل کی فراوانی کے باوجود خطے کے عوام کو اس کا حقیقی معنوں میں فائدہ نہیں پہنچ پا رہا: شہباز شریف
تنازعات، تصادم اور کشمکش کے باعث سارک تنظیم کے ثمرات خطے کے عوام کو نہیں مل پارہے: شہباز شریف
نیپال ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے جو انتہائی قابل قدر ہے: شہباز شریف
پاکستان اور نیپال میں بہت ساری مشترکات اور ثقافتی ہم آہنگی پائی جاتی ہے جنہیں مزید فروغ دے کر دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لاسکتے ہیں: شہباز شریف
شہباز شریف نے دونوں ممالک میں تعلقات کی مظبوطی کے لئے نیپال کے سفیر کے عزم اور کاوشوں کو سراہا
نیپال کے سفیر نے شہباز شریف کے سارک اور خطے کے لئے وڑن اور ان کی تجاویز سے اتفاق کیا
نیپال کے سفیر نے شہباز شریف کے بطور وزیر اعلی پنجاب عوام کی خدمت کے جذبے اور کردار کو سراہا
نیپال کے سفیر نے پاکستان اور نیپال کو دوست قرار دیتے ہوئے شہباز شریف کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پاکستان میں نیپال کے سفیر تپاس ادھیکاری نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعرات کو منسٹر انکلیو میں قائد حزب کی سرکاری رہائش گاہ پرہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے نیپال کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناو¿ں کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور نیپال کے درمیان خیرسگالی، باہمی تعاون اور دوستی کے خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔ انہوں نے نیپال میں کورونا وبا کے باعث ہونے والی اموات پر افسوس اور تعزیت کی۔ انہوں نے کہاکہ خطے کے ممالک بالخصوص سارک تنظیم کو عوام کی زندگیوں کو لاحق اس سنگین وبا سے نجات دلانے کے لئے مشترکہ کاوشیں کرنی چاہئیں۔ کورونا سے پاک جنوبی ایشیاءکے لئے چین کا تعاون اور تجربہ بہت مفید اور معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہاکہ خطے کے ممالک کے درمیان تجارت، صنعت، سرمایہ کاری، سیاحت کے فروغ میں سارک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ سارک کی سطح پر مشاورت میں رکن ممالک کے چیمبرز آف کامرس اور تجارتی انجمنوں کو شریک کرکے عملی اقدامات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ سارک کو یورپی یونین ممالک کی طرح تجارت، معیشت اور دیگر شعبہ جات میں تعاون اپنانا چاہئے۔ سارک تجارت، معیشت اور دیگر شعبہ جات میں تعاون سے خطے میں معاشی معجزے اور سنگ ہائے میل عبور کرسکتی ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ اس مقصد کے حصول میں سارک کو زیادہ فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔خطے کے پرامن، صلح جو اور عوامی فلاح و ترقی کی سوچ اور جذبہ رکھنے والے ممالک کو باہمی و اجتماعی تعاون تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ خطے کی قیادت کو غربت کی رفتار سے تیز کام کرنا ہوگا تاکہ علاقے کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوسکے۔ قائد حزب اختلاف نے کہاکہ نوجوان افرادی قوت اور قدرتی وسائل کی فراوانی کے باوجود خطے کے عوام کو اس کا حقیقی معنوں میں فائدہ نہیں پہنچ پا رہا۔ تنازعات، تصادم اور کشمکش کے باعث سارک تنظیم کے ثمرات خطے کے عوام کو نہیں مل پارہے۔ نیپال ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے جو انتہائی قابل قدر ہے۔ پاکستان اور نیپال میں بہت ساری مشترکات اور ثقافتی ہم آہنگی پائی جاتی ہے جنہیں مزید فروغ دے کر دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لاسکتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے دونوں ممالک میں تعلقات کی مظبوطی کے لئے نیپال کے سفیر کے عزم اور کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر نیپال کے سفیر نے شہباز شریف کے سارک اور خطے کے لئے وژن اور ان کی تجاویز سے اتفاق کیا ۔ سفیر نے شہباز شریف کے بطور وزیر اعلی پنجاب عوام کی خدمت کے جذبے اور کردار کو سراہا۔ نیپال کے سفیر نے پاکستان اور نیپال کو دوست قرار دیتے ہوئے شہباز شریف کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔