پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گرفتار پارٹی رہنما جاوید لطیف کی شیخوپورہ میں رہائش گاہ آمد

مریم اورنگزیب کی جاوید لطیف کی ضعیف العمر والدہ اور اہل خانہ سے ملاقات

پارٹی قائد محمد نوازشریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی جانب سے یک جہتی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا

جاوید لطیف محمد نوازشریف، شہبازشریف اور پارٹی کے وفادار، نظریاتی رہنما اور ایک قیمتی ثاثہ ہیں

قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر یک جہتی کے اظہار کے لئے آئی ہوں

جاوید لطیف کی 80 برس کی معمر والدہ پر جھوٹا مقدمہ بنایاگیا، سیاسی انتقام کے متعدد اوچھے ہتھکنڈے اختیار کئے گئے

جب کچھ اور نہ بنا تو جاوید لطیف کو گھسٹے پٹے غداری کے مقدمے میں گرفتار کیاگیا

سیاسی مخالفین اورحکومتی ناقدین پر غداری کے مقدمے بنانے، تمغے اور سرٹیفیکیٹ باٹنے کی ایک طویل سیاہ تاریخ ہے

وطن سے محبت کرنے والوں، اس کے مفاد کے لئے آواز حق بلند کرنے والوں کی زباں بندی مسئلے کا حل نہیں

تاریخ گواہ ہے کہ غدار قرار دئیے جانے والے ہر فرد کو عوام نے ہمیشہ حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دیا

سب جانتے ہیں کہ اس وقت اصل جرم نوازشریف کا ساتھ دینا اور جعلی ووٹ چور حکومت کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے

یہ سب وہ عمران صاحب کررہے ہیں جن کی اپنی تقاریر پر سینکڑوں غداری کے مقدمے درج ہوسکتے ہیں

سیاسی مخالفت میں اندھے حکمرانوں نے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر پر بھی غداری کا مقدمہ درج کردیا تھا

نوازشریف کی طرح ان کے ساتھیوں نے بھی جھوٹے اور سیاسی عناد پر مبنی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے

آٹا ، چینی، بجلی، گیس، دوائی، ایل این جی اور منصوبے چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے حکمرانوں کے اقتدار کی طرح سیاسی مخالفین کے خلاف ان کے مقدمے بھی جھوٹے اور جعلی ہیں

نوازشریف، شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) اور عوام کا قافلہ کامیابی کی منزل حاصل کرکے رہے گا

عوام اور ملک کو منفی0.4 فیصد شرح ترقی، مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کی تباہی دینے والے حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے