رنگ روڈ منصوبہ:یہ بے ضابطگیاں نہیں، 25 ارب سے زائد کا ڈاکہ ہے، عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او نہیں ملے گا:مریم اورنگزیب

انکوائری رپورٹ آنے کے بعد عمران صاحب ، عثمان بزدار اور تمام ذمہ دار افسران کو گرفتار کیا جائے
عمران صاحب اور عثمان بزدار رنگ روڈ سکینڈل کے مجرم ہیں، ان کے ہوتے صرف ڈاکہ پڑ سکتا ہے
عمران صاحب اور عثمان بزدار رنگ روڈ سکینڈل کے مجرم ہیں ، ان کے ہوتے بلا امتیاز انکوائری نہیں صرف مافیاز کی سہولت کاری ہوسکتی ہے
عمران صاحب ایک طرف شہبازشریف پر مقدمے بنواتے، ای سی ایل میں نام شامل کراتے ہیں
دوسری طرف شہبازشریف کے بنائے منصوبے کو تبدیل کرکے ”رینٹ سیکرز“ کو فائدہ دیتے ہیں
شہباز شریف نے اربوں کے منصوبے لگائے اور عمران صاحب کو کرپشن کا ایک دھیلہ نہیں ملا اور شہباز شریف کا منصوبہ ری الائین کر کے ڈاکہ ڈالا گیا
رنگ روڈ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد بلا امتیاز انکوائری کی نہیں گرفتاریوں کی ضرورت ہے
عمران صاحب کے اپنے فیصلوں اور دستخطوں سے آٹا، چینی، ایل این جی ، دوائی چوری ہوئی، پھر انکوائری کمیشن کا ڈرامہ کیاگیا
رنگ روڈ کے تمام فیصلے عمران خان صاحب کے حکم پہ عثمان بزدار صاحب نے اپنے دستخطوں سے کئے، اب بلاامتیاز انکوائری کا تماشہ؟
رنگ روڈ سیکنڈل کے سربراہ اور سہولت کار عمران خان اور عثمان بزدار ہیں ،دونوں کے نام باہر بھاگنے سے ای سی ایل میں ڈالنے چاہئیں
عید کے تیسرے دن دفاتر کھول کر عمران خان اور عثمان بزدار صاحب کے باہر بھاگنے سے پہلے ای سی ایل ، بلیک لسٹ اور پرسن ناٹ اِن لسٹ پہ ڈالا جائے
مسلم لیگ (ن) کے اربوں کھربوں کے منصوبوں کو کھنگالنے کے باوجود ایک روپے کی کرپشن ملی، نہ کک بیکس اور نہ ہی بدعنوانی
عمران صاحب کے دور میں کرپشن ، بدعنوانی، کک بیکس، رینٹ سیکرز، ایل این جی، آٹا چینی چوری کی وجہ سے عوام غریب اور بے روزگار ہو رہی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا رنگ روڈسکینڈل فیکٹ فائینڈنگ رپورٹ کے بعد وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ’رنگ روڈسکینڈل فیکٹ فائینڈنگ رپورٹ‘ کے بعد وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے ضابطگیاں نہیں، 25 ارب سے زائد کا ڈاکہ ہے اور عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او نہیں ملے گا۔ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد عمران صاحب ، عثمان بزدار اور تمام ذمہ دار افسران کو گرفتار کیا جائے۔ ہفتہ کو بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اور عثمان بزدار رنگ روڈ سکینڈل کے مجرم ہیں، ان کے ہوتے صرف ڈاکہ پڑ سکتا ہے۔ عمران صاحب اور عثمان بزدار رنگ روڈ سکینڈل کے مجرم ہیں ، ان کے ہوتے بلا امتیاز انکوائری نہیں صرف مافیاز کی سہولت کاری ہوسکتی ہے ۔ عمران صاحب ایک طرف شہبازشریف پر مقدمے بنواتے، ای سی ایل میں نام شامل کراتے ہیں، دوسری طرف شہبازشریف کے بنائے منصوبے کو تبدیل کرکے ”رینٹ سیکرز“ کو فائدہ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے اربوں کے منصوبے لگائے اور عمران صاحب کو کرپشن کا ایک دھیلہ نہیں ملا اور شہباز شریف کا منصوبہ ری الائین کر کے ڈاکہ ڈالا گیا۔ رنگ روڈ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد بلا امتیاز انکوائری کی نہیں گرفتاریوں کی ضرورت ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ عمران صاحب کے اپنے فیصلوں اور دستخطوں سے آٹا، چینی، ایل این جی ، دوائی چوری ہوئی، پھر انکوائری کمیشن کا ڈرامہ کیاگیا ۔ رنگ روڈ کے تمام فیصلے عمران خان صاحب کے حکم پہ عثمان بزدار صاحب نے اپنے دستخطوں سے کئے، اب بلاامتیاز انکوائری کا تماشہ ؟مریم اورنگزیب نے کہاکہ رنگ روڈ سیکنڈل کے سربراہ اور سہولت کار عمران خان اور عثمان بزدار ہیں ،دونوں کے نام باہر بھاگنے سے ای سی ایل میں ڈالنے چاہئیں۔ عید کے تیسرے دن دفاتر کھول کر عمران خان اور عثمان بزدار صاحب کے باہر بھاگنے سے پہلے ای سی ایل ، بلیک لسٹ اور پرسن ناٹ اِن لسٹ پہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے اربوں کھربوں کے منصوبوں کو کھنگالنے کے باوجود ایک روپے کی کرپشن ملی، نہ کک بیکس اور نہ ہی بدعنوانی۔ عمران صاحب کے دور میں کرپشن ، بدعنوانی، کک بیکس، رینٹ سیکرز، ایل این جی، آٹا چینی چوری کی وجہ سے عوام غریب اور بے روزگار ہو رہی ہے۔