پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی آزادجموں وکشمیر پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب

شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال سمیت آزادجموں وکشمیر پارلیمانی بورڈ کے ارکان کو شاباش دیتا ہوں

بورڈ نے انتہائی شفافیت سے اپنے فرض کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ،شفافیت، غیرجانبداری اور انصاف کو برقرار رکھا

وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں آزادجموں وکشمیر اورگلگت بلتستان میں ریکارڈ فنڈنگ ہوئی

آزادجموں وکشمیر کے عوام کی ترقی اور فلاح کے منصوبوں کے لئے مسلم لیگ (ن) نے بھرپور کام کیا ہے

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی تحسین کرتا ہوں انہوں نے ان عوامی منصوبوں کو بڑی محنت، لگن، وفاداری اور ایمان داری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا

موجودہ حکومت نے آزادجموں وکشمیر کی کورونا میں فنڈنگ روک لی جو قابل مذمت اور افسوسناک ہے

پارٹی نظریاتی طورپر متحد اور یک جان ہے، ہر رہنما اور کارکن قابل تعریف ہے

الیکشن کی آمد ہے ، اس لئے یک جہتی، اتحاد اور بہترین حکمت عملی سے آگے بڑھیں

پورا پاکستان معاشی سماجی محاذ پر تباہ کاریوں سے دوچار ہے

اجلاس میں سینئر حریت رہنما اشرف صحرائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

اشرف صحرائی جیسے کشمیریوں کے قابل احترام اور محبوب رہنماوں کو منظم انداز میں قتل کرنے کی حکمت عملی جاری ہے

مودی اس حکمت عملی کے ذریعے مقبوضہ خطے کے عوام کے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکتا

مودی نہیں جانتا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کی اپنے جائز اور منصفانہ حق کے لئے جدوجہد کا جذبہ ہرگز سرد نہیں کیاجاسکتا

بھارت اپنی فرسٹریشن اور مایوسی کے سبب کشمیری قیادت کوختم کرنے کی کوشش کررہا ہے

مودی کو یہ ادراک نہیں کہ جواں سال کشمیری حریت پسند برہان وانی کی شہادت نے کشمیری عوام میں آزادی کے لئے ایک نئی تڑپ پیدا کی ہے

اجلاس نے اشرف صحرائی کے بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے صاحبزادہ جنید صحرائی کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی

اجلاس کی ایل او سی پر فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں، مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہداءکے لئے بھی فاتحہ خوانی

اجلاس میں پارٹی رہنما اورضیاءالحق کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی گئی

راجہ فاروق حیدر کا شہبازشریف کی بطور وزیراعلی پنجاب آزاد کشمیر کے لئے فنڈنگ کا اعتراف اور خراج تحسین پیش کیا