پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی ارکان پارلیمان اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں گفتگو

پہلا رمضان ہے جو قوم نے مہنگائی، کورونا، بے روزگاری، معاشی تباہی کے سبب پورا ہی شدید اذیت میں گزارا ہے

مہنگائی کی طرح حکمرانوں کی بے حسی بھی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ گئی ہے

بلندوبانگ دعووںکے بجائے کاش حکمران ریاست مدینہ والا طرز عمل اپناتے

موجودہ حکومت نے کم آمدن والے اور نادار طبقات کی زندگی جہنم بنادی ہے

ملک میں مہنگائی بالخصوص کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں بتدریج ہوشربا اضافہ ہورہا ہے

پاکستان بیوروآف شماریات کے جاری کردہ حقائق اوراعدادوشمار اس عوام دشمن گھمبیر صورتحال کی نشاندہی کررہے ہیں

نااہلی، ہوس اور بے حسی مل کر پاکستان کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے

اپنے اپنے حلقوں میں نادار اور کمزورطبقات کا خاص طورپر خیال رکھیں، شہبازشریف کی پارٹی رہنماوں کو ہدایت

کورونا وبا سے عوام کے بچاو کے لئے اپنی اپنی سطح پر بھرپور کردار ادا کریں

ارکان پارلیمان کی پارٹی صدر سے ملکی مجموعی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال

شہبازشریف نے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے جذبے، نظریاتی وابستگی اور سیاسی انتقام کا جرات سے مقابلہ کرنے کو سراہا

پارٹی رہنماوں کی شہبازشریف کو رہائی پر مبارک ، سیاسی انتقام کے جرات مندانہ مقابلے پرپارٹی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا