پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی تربت میں پاک ایران بارڈر پرپٹرولنگ پارٹی اور کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت

مادروطن کے تحفظ اور دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں

وطن میں امن کے قیام کے لئے شہداءنے اپنا لہودیا ہے

دہشت گردی کے بڑھتے واقعات فکر مندی کا باعث ہیں

دشمن مسلسل بلوچستان میں بدامنی پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں

دہشت گردی میں اضافے پر قومی حکمت عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہے

شہداءکے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں

اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔

شہبازشریف کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا