پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ماوں کے عالمی دن پر دنیا بھر کی ماوں کو سلام

ماں سے میٹھا، مخلص ، بے غرض اور سچا رشتہ کوئی نہیں

اللہ تعالی نے اپنے تعارف کے لئے ماںکی مثال دی جو اس کی انسانوں سے محبت کی انتہاءہے

ماں کی عظمت کا مقام یہ ہے کہ اللہ کریم نے اس کے قدموں میں جنت رکھ دی

ماں کی انمول محبت ٹھنڈے گھنے سایہ دار شجر کی مانند ہوتی ہے

والدہ کی رحلت وہ غم ہے جو ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتا اور گہرا ہوتا جاتا ہے

افسوس میں نے والدہ کو اس وقت کھویا جب میں جیل میں تھا، آخری وقت ان سے بات نہ کرسکا

جنہیں یہ نعمت میسر ہے، وہ ماوںکی خوب خدمت کرکے دنیا اور آخرت کو جنت بنائیں

آج کے دن شہداءکی ماوں کو خاص طورپر سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لخت جگر وطن کی حرمت وعزت پر وار دئیے

اے پی ایس سانحہ میں اپنے بچوں کی جدائی کاعظیم غم سہنے والی ماوں کو سلام پیش کرتا ہوں

مقبوضہ فلسطین اور جموں وکشمیر کی ماوں کو سلام جنہوں نے جبر کی تاریک رات میں اپنے بے گناہ بچے گنوائے

ہم شہداءکے بلندی درجات کی دعا اور ان کی ماوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں

کورونا وبا سے جومائیں وفات پا گئی ہیں، ہم ان کے بچوں اور اہل خانہ سے بھی تعزیت کرتے ہیں

جو مائیں کورونا اور دیگر امراض میں مبتلا ہیں ، انہیں صحت دے۔آمین

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی

اس مقصد کے لئے ہمیں اپنی بیٹیوں کو صحت مند اور تعلیم یافتہ بنانا ہوگا

ہمارے ملک میں ماوں کی صحت اور ان کے علاج کو یقینی بنانے کے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے

ہم نے اپنے دور میں ماں اور بچے کی صحت، مناسب غذااور بہبود کے مختلف اہم منصوبے شروع کئے

اللہ تعالی سب کی ماوں کو سلامت رکھے، صحت دے