پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکول پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

بہیمانہ واقعے نے سانحہ اے پی ایس، پشاور کے زخم تازہ کر دئیے ہیں، ہم افغان عوام کی دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ان سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں
ماوں کے عالمی دن پر شہبازشریف کا ماوں کے عالمی دن پر دنیا بھر کی ماوں کو سلام،میں نے والدہ کو اس وقت کھویا جب میں جیل میں تھا، آخری وقت ان سے بات نہ کرسکا

لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکول پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بہیمانہ واقعے نے سانحہ اے پی ایس، پشاور کے زخم تازہ کر دئیے ہیں۔ ہم افغان عوام کی دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ان سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ اتوار کواپنے ٹویٹ می انہوں نے کہاکہ کابل سکول میں دھماکے میں بے گناہ لوگوں جن میں اکثریت طالب علموں کی تھی، کے جاں بحق ہونے پر انتہائی صدمہ ہوا۔ دہشت گردی کے اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ اس بہیمانہ واقعے نے سانحہ اے پی ایس، پشاور کے زخم تازہ کر دئیے ہیں۔ پوری دنیا میں بچوں کے ساتھ یہ سلوک روا نہیں ہوتا۔ افغانستان کے عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔دریں اثناءماوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ماوں کے عالمی دن پر دنیا بھر کی ماوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماں سے میٹھا، مخلص ، بے غرض اور سچا رشتہ کوئی نہیں ۔ اللہ تعالی نے اپنے تعارف کے لئے ماںکی مثال دی جو اس کی انسانوں سے محبت کی انتہاءہے۔ ماں کی عظمت کا مقام یہ ہے کہ اللہ کریم نے اس کے قدموں میں جنت رکھ دی۔ انہوں نے کہاکہ ماں کی انمول محبت ٹھنڈے گھنے سایہ دار شجر کی مانند ہوتی ہے ۔ والدہ کی رحلت وہ غم ہے جو ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتا اور گہرا ہوتا جاتا ہے۔ افسوس میں نے والدہ کو اس وقت کھویا جب میں جیل میں تھا، آخری وقت ان سے بات نہ کرسکا ۔ جنہیں یہ نعمت میسر ہے، وہ ماوںکی خوب خدمت کرکے دنیا اور آخرت کو جنت بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن شہداءکی ماوں کو خاص طورپر سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لخت جگر وطن کی حرمت وعزت پر وار دئیے۔پشاور اے پی ایس سانحہ میں اپنے بچوں کی جدائی کاعظیم غم سہنے والی ماوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شہبازشریف نے کہاکہ مقبوضہ فلسطین اور جموں وکشمیر کی ماوں کو سلام جنہوں نے جبر کی تاریک رات میں اپنے بے گناہ بچے گنوائے ۔ ہم شہداءکے بلندی درجات کی دعا اور ان کی ماوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وبا سے جومائیں وفات پا گئی ہیں، ہم ان کے بچوں اور اہل خانہ سے بھی تعزیت کرتے ہیں ۔ جو مائیں کورونا اور دیگر امراض میں مبتلا ہیں ، انہیں صحت دے۔قائد حزب اختلاف نے کہاکہ ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی ۔ اس مقصد کے لئے ہمیں اپنی بیٹیوں کو صحت مند اور تعلیم یافتہ بنانا ہوگا ۔ ہمارے ملک میں ماوں کی صحت اور ان کے علاج کو یقینی بنانے کے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ ہم نے اپنے دور میں ماں اور بچے کی صحت، مناسب غذااور بہبود کے مختلف اہم منصوبے شروع کئے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سب کی ماوں کو سلامت رکھے، صحت دے۔