حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دے کر عمران صاحب نے تسلیم کرلیا کہ شہبازشریف کے خلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے:مریم اورنگزیب

عمران صاحب کی کمشن خور”غیرقانونی ٹیم“ نے انہیں آٹا چینی، بجلی، گیس، ایل این جی، دوائی چوری پر کوئی بریفنگ دی؟
آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری پہ بریفینگ لیں جس کے مرکزی کردار عمران خان ہیں
”غیرقانونی ٹیم“ کیوں نہیں بتارہی کہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طورپر ختم (کواش) کرچکی ہے
پینامہ پیپرز میں بھی جب نیب نے نواز شریف کے خلاف حدیبیہ پیپرملز کو کھولنے کی درخواست کی تو نیب کا جھوٹ سننے کے بعد کیس کو بند کیا
کرائے کے ترجمان کیوں نہیں بتاتے کہ ہائی کورٹ کی کواشمنٹ کے حکم پر نیب سپریم کورٹ گئی، لیکن سپریم کورٹ نے بھی یہ فیصلہ برقرار رکھا
جھوٹ ، فریب ، دھوکہ دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے، تاریخی تبدیلی لانے والے تاریخی مہنگائی ، مفلسی ، غربت اور معاشی تباہی لا رہے ہیں
تاریخی مہنگائی عوام کی غربت اور بے روزگاری کی نئی تاریخ لکھ رہی ہے
تاریخی مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی عمران صاحب کی تاریخی ناکامی ، نالائقی اور کرپشن کی داستان ہے
انڈے، مرغی، بھینس، کٹے ، بکری سے جس نے معیشت چلانی تھی، اس کے دور میں مرغی اور انڈے تاریخی مہنگے ہو گئے
تاریخی نالائقوں اور تاریخی نااہلوں نے ملکی معیشت، روزگار اور عوام کا تاریخی بھٹہ بٹھایا ہے ، تاریخی قرض لے کر ظالم حکمرانوں نے تاریخی بوجھ ملک اور قوم پر لاد دیا ہے
تاریخی ترقی کی شرح کو محض اڑھائی سال میں تاریخی منفی 0.4 فیصد کی تنزلی اور زمین میں دفن کرنے کا تاریخی حادثہ ہوا
عمران صاحب کی حکومت تاریخ کی جھوٹی، کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی، تاریخی میڈیا سنسرشپ، تاریخی فاشزم اور بدترین سیاسی انتقام لیا
آٹا ، چینی ، انڈے، تیل ، گوشت مرغی اور دالوں کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے اورتاریخی چور حکمران روپوش ہیں
گیس بجلی دوائی کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے جبکہ بجلی، گیس، دوائی چور عوام کو لوٹ کر مفرور ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مہنگائی میں تاریخی اضافہ ہونے پر بیان

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹ ، فریب ، دھوکہ دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے، تاریخی تبدیلی لانے والے تاریخی مہنگائی ، مفلسی ، غربت اور معاشی تباہی لا رہے ہیں ، تاریخی مہنگائی عوام کی غربت اور بے روزگاری کی نئی تاریخ لکھ رہی ہے ۔ مہنگائی میں تاریخی اضافہ ہونے پر بیان میں انہوں نے کہاکہ تاریخی مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی عمران صاحب کی تاریخی ناکامی ، نالائقی اور کرپشن کی داستان ہے ۔ انڈے، مرغی، بھینس، کٹے ، بکری سے جس نے معیشت چلانی تھی، اس کے دور میں مرغی اور انڈے تاریخی مہنگے ہو گئے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ تاریخی نالائقوں اور تاریخی نااہلوں نے ملکی معیشت، روزگار اور عوام کا تاریخی بھٹہ بٹھایا ہے۔ تاریخی قرض لے کر ظالم حکمرانوں نے تاریخی بوجھ ملک اور قوم پر لاد دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تاریخی ترقی کی شرح کو محض اڑھائی سال میں تاریخی منفی 0.4 فیصد کی تنزلی اور زمین میں دفن کرنے کا تاریخی حادثہ ہوا ۔ عمران صاحب کی حکومت تاریخ کی جھوٹی، کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہاکہ تاریخی میڈیا سنسرشپ، تاریخی فاشزم اور بدترین سیاسی انتقام لیا۔ آٹا ، چینی ، انڈے، تیل ، گوشت مرغی اور دالوں کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے اورتاریخی چور حکمران روپوش ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ گیس بجلی دوائی کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے جبکہ بجلی، گیس، دوائی چور عوام کو لوٹ کر مفرور ہیں۔ دریں اثناءوزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہاکہ اگر کتا کاٹ جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں ۔ حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دے کر عمران صاحب نے تسلیم کرلیا کہ شہبازشریف کے خلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ثابت ہوگیا کہ آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ،ملتان و لاہور میٹروز، آمدن سے زائد اثاثوں کے سب کیس صرف سیاسی انتقام تھا ۔ عمران صاحب کی کمشن خور”غیرقانونی ٹیم“ نے انہیں آٹا چینی، بجلی، گیس، ایل این جی، دوائی چوری پر کوئی بریفنگ دی؟آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری پہ بریفینگ لیں جس کے مرکزی کردار عمران خان ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ”غیرقانونی ٹیم“ کیوں نہیں بتارہی کہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طورپر ختم (کواش) کرچکی ہے ۔ پینامہ پیپرز میں بھی جب نیب نے نواز شریف کے خلاف حدیبیہ پیپرملز کو کھولنے کی درخواست کی تو نیب کا جھوٹ سننے کے بعد کیس کو بند کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومتی کرائے کے ترجمان کیوں نہیں بتاتے کہ ہائی کورٹ کی کواشمنٹ کے حکم پر نیب سپریم کورٹ گئی، لیکن سپریم کورٹ نے بھی یہ فیصلہ برقرار رکھا۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ خدا کا واسطہ ہے کہ عوام کی مہنگائی، بے روزگاری معاشی تباہی پر توجہ دیں۔ ڈرامے بند کریں، عوام کے صبر کو مزید مت للکاریں، اس طرح کی حرکتوں سے آپ عوام کو مزید غصہ دلارہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف ، نواز شریف اور شہباز شریف سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا۔ آپ کے جھوٹ اور احتساب کے تماشے آپ کے منہ پہ طمانچے ہیں۔