پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا شہزاد اکبر کے بیان پہ ردِ عمل

شہزاد اکبر صاحب خود کے کاغذ پہ بنائے خاکے کرپشن ثابت نہیں کرتے ، عدالت میں جھوٹ نہیں ثبوت ہونے چاہئیں

شہزاد اکبر نے جتنے کیس بنائے،کسی میں بھی عدالت میں ثبوت پیش نہ کرسکے۔

عمران صاحب کے حسد اور سیاسی انتقام کے سب ہی مقدمات میں الحمداللہ، شہبازشریف کی ضمانت ہوچکی ہے۔

اب کرائے کے ترجمان اور عمران صاحب کے ٹاوٹ، روئیں، پیٹیں یا چیخیں ۔
لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کرسکے۔

آپ صرف پی آئی ڈی میں تقریریں کریں، جھوٹے کاغذ لہرائیں۔

ثبوت مانگنے پر نیب، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے بھاگ جائیں۔

آپ کے ٹویٹ اور جھوٹے کاغذ سب مسترد ہوچکے ہیں۔