پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ٹویٹ

مشکل حالات میں کٹھن چیلنجز کا سامنا کرنے والے ہمارے سفیروں کے خلاف وزیراعظم کی عوامی سطح پر بے احتیاطی پر مبنی گفتگو کے بارے میں سُن کر بے حد افسوس اور صدمہ ہوا۔وزیراعظم کو سفرا کی بہادرانہ کوششوں میں ان کی مدد اور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ناکہ عوام میں ان کی تضحیک کریں۔

وزیراعظم کی عوامی سطح پر پاکستانی سفیروں کے خلاف زہریلی گفتگوبلاجواز اور غیرضروری تھی۔ اس سے قومی مفادات کا بہادری سے دفاع کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔