پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں خوشاب کی انتخابی فتح پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ عوام کا شکریہ جنہوں نے قائد محمد نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) پر ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنے اعتماد اور محبت کا اظہار کیا ہے۔انشاءاللہ عوام کا یہ اعتماد ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ مایوسیوں کا خاتمہ کرکے پاکستان کی ترقی کا رُک جانے والا سفر پھر سے آگے بڑھے گا۔انشاءاللہ۔