پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ممتاز کشمیری حریت رہنما اشرف صحرائی کی وفات پر اظہار افسوس

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ممتاز کشمیری حریت رہنما اشرف صحرائی کی وفات پر اظہار افسوس

پورا پاکستان اور کشمیری عوام اشرف صحرائی کی آزادی کشمیر کے لئے قابل قدر جدوجہد اور عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے

اشرف صحرائی نے آخری سانس بھی بھارتی حراست میں لے کر تحریک آزادی کشمیر سے وفا کی روشن مثال قائم کردی

ان کی تمام عمر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف برسرپیکار رہتے ہوئے گزری، کوئی جبر انہیں ان کی راہ سے ہٹا نہ سکا

گزشتہ برس اپنے صاحبزادے جنید صحرائی کی ماورائے عدالت شہادت کا غم بھی انہوں نے ناقابل بیان ہمت سے سہا

وہ آخری دم تک کشمیریوں کی آزادی اور غاصب بھارتی فوج کے خلاف سینہ تان کر کھڑے رہے

کل جماعتی حریت کانفرنس اورتحریک حریت جموں وکشمیر کے چئیرمین کے طورپر ان کی جدوجہد تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی

پوری کشمیری قوم سے ان کے ایک وفادار، غیرت مند اور دلیر بیٹے کی وفات پر تعزیت کرتے ہیں، یقینا یہ ہم سب کے لئے بڑا نقصان ہے

اللہ تعالی اشرف صحرائی کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔ آمین