پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پی پی 84 خوشاب میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پی پی 84 خوشاب میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

اہل خوشاب سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے آئینی حق کا قومی جذبے، سمجھداری اور سوچ سے استعمال کریں

نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اور پنجاب کی ترقی کو ووٹ دیں

ملک وارث کلو مرحوم کے باصلاحیت بیٹے ملک معظم کلو کو ووٹ دیں

ڈسکہ والے جذبے سے خوشاب کے عوام گھروں سے نکلیں اورشیر پر مہر لگائیں

الیکشن کمشن خوشاب الیکشن میں بے ضابطگیوں کی روک تھام اور شفافیت ک تقاضے یقینی بنائے

انشاءاللہ ، آج خوشاب کے عوام بھی مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی تباہی کے خلاف ووٹ دیں گے

ضمنی انتخاب کے موقع پر کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ووٹرز اور پولنگ پر مامور عملہ کی زندگیاں محفوظ رہیں

ووٹرز سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ ووٹ کا آئینی حق استعمال کرنے کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں