جی ایس پی پلس کی پاکستان کے لئے رعایت 2014 میں نواز شریف کی خارجہ اور سفارتی پالیسی کی کامیابی اور اس کے خلاف قرارداد عمران صاحب کی ناکامی ہے

جی ایس پی پلس کی پاکستان کے لئے رعایت 2014 میں نواز شریف کی خارجہ اور سفارتی پالیسی کی کامیابی اور اس کے خلاف قرارداد عمران صاحب کی ناکامی ہے
جی ایس پی پلس پر دوبار ریویوز نواز شریف کی خارجہ اور سفارتی کامیابی اور اس کے خلاف قرارداد عمران خان کی ناکامی ہے
جی ایس پی پلس کی پاکستان کے لئے رعایت نواز شریف کی تجارتی پالیسی کی کامیابی اور اس کے خلاف قرارداد عمران صاحب کی ناکامی ہے
عمران صاحب پاکستان کے سفیروں سے ویڈیو لنک پہ خطاب اور خالی بازاروں میں ماڈلنگ کرنے سے آپ کی ناکامی چھ±پ نہیں سکتی
عمران صاحب خالی بازاروں میں ماڈلنگ کرنے سے نہ مہنگائی ختم ہو گی اور نہ سفیروں کے ساتھ ویڈیو لنک پہ بات کرنے سے آپ کی خارجہ پالیسی کی سمت درست ہو گی
عمران صاحب یوروپین پارلیمنٹ کی قرارداد آپ کی سفارتکاری کی ناکامی ہے
یورپی یونین کے 27 ممالک نے آپ کے خلاف قرارداد منظور کی، سفیروں سے ویڈیو لنک کر کے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں
یورپی پارلیمان کے 700 میں سے 686 ارکان نے پاکستان کے جی ایس پی پلس کے ریویو کے حق میں ووٹ دیئے، کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں
آٹا چینی چوری کی منظوری آپ دیں، لیکن کٹہرے میں دوسرے کھڑے ہوں؟
عمران صاحب دوائی چوری کرنے والے کو پارٹی عہدہ آپ دیں اور سزا ملے غریبوں اور کینسر کے مریضوں کو؟
عمران صاحب کسے بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے سفیروں سے خطاب کو ناکامی چھپانے کا نیا ڈرامہ دے دیا

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے سفیروں سے خطاب کو ناکامی چھپانے کا نیا ڈرامہ قرار دے دیا۔ بدھ کو اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ جی ایس پی پلس کی پاکستان کے لئے رعایت 2014 میں نواز شریف کی خارجہ اور سفارتی پالیسی کی کامیابی اور اس کے خلاف قرارداد عمران صاحب کی ناکامی ہے۔ جی ایس پی پلس پر دوبار ریویوز نواز شریف کی خارجہ اور سفارتی کامیابی اور اس کے خلاف قرارداد عمران خان کی ناکامی ہے۔ جی ایس پی پلس کی پاکستان کے لئے رعایت نواز شریف کی تجارتی پالیسی کی کامیابی اور اس کے خلاف قرارداد عمران صاحب کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پاکستان کے سفیروں سے ویڈیو لنک پہ خطاب اور خالی بازاروں میں ماڈلنگ کرنے سے آپ کی ناکامی چھ±پ نہیں سکتی۔ عمران صاحب خالی بازاروں میں ماڈلنگ کرنے سے نہ مہنگائی ختم ہو گی اور نہ سفیروں کے ساتھ ویڈیو لنک پہ بات کرنے سے آپ کی خارجہ پالیسی کی سمت درست ہو گی ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ عمران صاحب یوروپین پارلیمنٹ کی قرارداد آپ کی سفارتکاری کی ناکامی ہے ۔ یورپی یونین کے 27 ممالک نے آپ کے خلاف قرارداد منظور کی، سفیروں سے ویڈیو لنک کر کے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ یورپی پارلیمان کے 700 میں سے 686 ارکان نے پاکستان کے جی ایس پی پلس کے ریویو کے حق میں ووٹ دیئے، کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔ آٹا چینی چوری کی منظوری آپ دیں، لیکن کٹہرے میں دوسرے کھڑے ہوں؟ عمران صاحب دوائی چوری کرنے والے کو پارٹی عہدہ آپ دیں اور سزا ملے غریبوں اور کینسر کے مریضوں کو؟ عمران صاحب کسے بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟