‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہبازشریف کی ارکان پارلیمان سے ملاقات میں گفتگو

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہبازشریف کی ارکان پارلیمان سے ملاقات میں گفتگو

‎قوم کا آٹا چینی وزیراعظم کی سرپرستی میں نہ لوٹا جاتا تو آج قوم کو آٹا چینی کے لئے یوں دھکے نہ کھانے پڑتے

‎حکمران خداترسی کریں اور چینی کے لئے قطار میں کھڑی ماوں بہنوں کو اس توہین سے نجات دلائیں

‎بروقت ویکسین کے حصول کی تیاری نہ کرکے قوم کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا

‎کورونا کی پوری کی پوری مینجمنٹ نہ ہوسکی، دوراندیشی پر مبنی حکمت عملی کااب بھی فقدان ہے

‎حکومت اب بھی کورونا، معیشت، مہنگائی، بے روزگاری جیسے سنگین مسائل پر توجہ دینے میں سنجیدہ نہیں ، صرف تماشے جاری ہیں

‎اس سے حکومت کی ذہنی حالت اور ترجیحات کا اندازہ ہوتا ہے

‎اپنی پالیسیوں سے ہونے والی مہنگائی کا غصہ ضلعی انتظامیہ کی خاتون افسر پر نکالنا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے

‎خیبرپختونخوا سے اطلاعات ہیں کہ لوگ قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں لیکن آٹا نہیں مل رہا، عوام کو عزت ایسے دی جاتی ہے؟

‎ملک میں مہنگائی کی ستائی عوام کی رمضان میں بددعاوں سے خوف آتا ہے

‎قیامت خیز مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے

‎معیشت کی تباہی کے باوجود حکومت کو احساس تک نہیں کہ ملک کا کتنا بڑا نقصان ہوچکا ہے

‎ارکان پارلیمان کی شہبازشریف کو رہائی پر مبارک ، سیاسی انتقام کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا

‎شہبازشریف نے پارٹی رہنماوں اور ارکان پارلیمان کی حمایت اور نیک تمناوں پر شکریہ ادا کیا

‎شہبازشریف نے کورونا اور مشکل معاشی صورتحال میں اپنے حلقوں کے عوام کی مدد کے لئے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی