‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کا بازار کے دورے پہ ردِ عمل

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کا بازار کے دورے پہ ردِ عمل

‎پوری قوم نے دیکھا کل کیسے عمران صاحب سائیکل پر پروٹوکول کے بغیر خالی بازاروں کا دورہ کیا، عوام کو پاگل سمجھ رکھا ہے

‎رمضان میں عوام بدترین اور تاریخی مہنگائی سے دو چار ہیں اور عمران صاحب گانے لگا کر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

گانے لگا گر ، فلم کی شوٹنگ کروا کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش ، عوام کو پاگل سمجھ رکھا ہے

‎عمران صاحب وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر پہلے سبزیاں فروٹ، تمام اشیاءمہنگی کرتے ہیں

‎پھر بازاروں میں فلمی انداز میں میڈیا سٹنٹ کرکے عوام سے ڈرامے کرتے ہیں

‎عمران صاحب گانے لگا کر بازاروں کے دورہ کی فلم نشر کر کے مہنگائی کم اور عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا

‎عمران صاحب آپ کی ماڈلنگ سے آٹاچینی بجلی گیس دوائی کی قیمتوں میں کمی نہیں آتی

‎عمران صاحب آپ کے فوٹوگرافر کو تو ایوارڈ تو دیاجاسکتا ہے لیکن بے چاری عوام کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا

‎قوم کو امید تھی کہ آج آٹا ، چینی ، روٹی ، انڈے ، گوشت ، سبزیاں ، پھل سستے ہو گئے ہوں گے ؟

‎گانے لگا کر وڈیوز ریلیز کرکے آپ نے عوام کے جذبات اور مہنگائی کی قیامت ٹوٹنے پر ان کا مذاق اڑایا ہے

‎عمران صاحب آپ کی فلم کی شوٹنگ سے کیا گیس بجلی آٹے چینی کی قیمت کم ہوئی؟

‎عمران صاحب آپ کی فلم کی شوٹنگ سے کیا پھلوں کی قیمت میں کمی آئی؟

‎عوام کے بجائے آرٹی ایس بٹھا کراور الیکڑانک ووٹنگ مشین سے ووٹ لینے والے اسی طرح کی حرکتیں کرتے ہیں

‎جن کا پلان الیکڑانک ووٹنگ مشین سے ووٹ لینا ہو عوام سے نہیں اُن کی ترجیح مہنگائی کم کرنا اور روزگار دینا نہیں ہوتا

‎حکومت کی ترجیح ہرروز نت نئے ڈرامے کرنا ہے، مہنگائی کم کرنایا عوام کو ریلیف دینا نہیں

‎وزیراعظم اور وزراء بازاروں میں ڈرامے اور میڈیا سٹنٹس کرنے کے بجائے مہنگائی کم کرائیں

‎عوام تاریخ کا مہنگا ترین رمضان گزار رہی ہے لیکن کوئی ان کا پرسان حال نہیں

‎سبزی،گوشت انڈوں ، روٹی ، چینی، آٹے کی آسمان چھو رہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں

‎پاکستان بیوروآف شماریات جھوٹے اعدادوشمار دے رہا ہے

‎ادارہ شماریات نے اپنی ساکھ کھو دی ہے اور حکومتی مفادات کی غلامی کررہا ہے

‎عمران صاحب فلم شوٹنگ چھوڑیں ، چھوٹے گوشت کی قیمت 1600 روپے کلو پرپہنچ گئی ہے

‎عمران صاحب فلم شوٹنگ چھوڑیں ، بڑا گوشت 1000 روپے کلو ہوچکا ہے

‎عمران صاحب گانوں کی وڈیوز ریلیز نہ کریں، گوشت کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہوچکا ہے

آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کا پلان کامیاب ہونے کے بعد اب الیکٹریک مشین سے ووٹ لینے کا پلان تیار کیا جا رہا ہے عوام کو پاگل سمجھ رکھا ہے