پاکستان مسلم لیگ (ن) کے این اے 249 سے امیدوار مفتاح اسماعیل کی چیف الیکشن کمشنر کو ہنگامی کارروائی کے لئے درخواست

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے این اے 249 سے امیدوار مفتاح اسماعیل کی چیف الیکشن کمشنر کو ہنگامی کارروائی کے لئے درخواست

این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے سربمہر حالت میں بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان الیکشن کمشن فوری اپنی تحویل لے

یہ انتخابی مواد درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک رینجرز یاپاک آرمی کی نگرانی میں کسی محفوظ مقام پر رکھا جائے

دوبارہ گنتی کی میری درخواست پر فوری کارروائی اورحتمی نتائج جاری نہ کرنے کے الیکشن کمشن کے حکم امتناعی پر شکریہ ادا کرتے ہیں

یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ پولنگ عملہ اور پریذائیڈنگ افسران کی اکثریت کا تعلق سندھ حکومت سے تھا

اس عملے نے سندھ کی حکمران جماعت کا ساتھ دیا جیسا کہ انتخاب میں حصہ لینے والی ہر جماعت اور امیدوار نے شکایت کی ہے

ہمیں بیلٹ پیپرز کی حفاظت سے متعلق شدید خدشہ ہے، یہ سندھ پولیس کی تحویل میں ہیں جو سندھ حکومت کا ہی ایک ذیلی محکمہ ہے

بیلٹ پیپرز،کاونٹر فائلز، انتخابی فہرستوں کی نشان زدہ نقول، بیلٹ پیپراکاونٹس میں ردوبدل کئے جانے کاخدشہ ہے