پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کوجواب

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کوجواب

‎الیکڑانک ووٹنگ مشین کا نیا شگوفہ چھوڑ کر عمران صاحب الیکشن چوری کانیا منصوبہ تیار کررہے ہیں

‎آپ جیسے ووٹ چور کے مسلط ہوتے ہوئے الیکشن اصلاحات نہیں ہو سکتیں

ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرنے والے الیکشن اصلاحات پہ لیکچر نہ دیں

‎جہاں ایک حکم پر آرٹی ایس بیٹھ جاتاہے، وہاں الیکڑانک مشین بے چاری کیا کرے گی؟

‎آرٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری سے قوم پر مسلط ہونے والے الیکڑانک ووٹنگ مشین کانام کس منہ سے لے رہے ہیں؟

‎الیکڑانک ووٹنگ مشین کا تجربہ پوری دنیا میں ناکام ہوچکا ہے

‎الیکشن کمشن آف پاکستان نے جو سٹڈی کرائی تھی، اس میں بھی الیکڑانک ووٹنگ کے طریقے کو ناقابل عمل قرار دیاگیا تھا

‎عمران صاحب الیکشن چوری کے آپ کے منصوبوں اور بدنیتی پر مبنی پروگرام کامیاب نہیں ہونے دیں گے

‎جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ممالک میں بھی یہ تجربہ ناکام رہا ہے

‎عمران صاحب یہ 2018 نہیں بلکہ 2021 ہے، عوام سے آپ کے جھوٹے وعدوں کی طرح اب آپ کا کوئی نیا الیکشن فراڈ نہیں چلے گا

‎عمران صاحب کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کی نہیں، بلکہ ان کے چندوں سے ہونے والی آمدن کی زیادہ فکر ہے

‎پاکستانی عوام کے بعد اب بیرون ملک پاکستانیوں کو نیا سبز باغ دکھایاجارہا ہے