پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاںکا وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاںکا وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے بیان پر سخت ردعمل

’توادھر ادھر کی نہ بات کر، یہ بتا کہ قافلہ کیوں لُٹا‘کا جواب پیپلزپارٹی، نہ بلاول اور نہ ہی سعید غنی کے پاس ہے

سعید غنی اپنے چئیرمین کے” ٹھنڈا پانی پئیں اور آرام کریں“ کے مشورے پر عمل کریں جو انہوں نے جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے بعددیا تھا

کھوکھلے بیانات، بے بنیاد الزامات کا شورمچانے سے مائی باپ کی بی ٹیم بننے کی آپ کی حقیقت نہیں بدلے گی، عوام جان چکے ہیں

سعید غنی کا بیان پی پی پی کی گھبراہٹ کی علامت اور خفت مٹانے کی ناکام کوشش ہے کیونکہ باپ کو مائی باپ بنانے کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں

باپ سے سینٹ میں ووٹ لے کر اپوزیشن لیڈر بنانے کے بعدپی پی پی عوام کے سامنے اپنی عزت کھوچکی ہے

پی پی پی کے اس طرز عمل پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جمہوری جدوجداور قربانی آج شرمسار ہے

پیپلزپارٹی کی ملاوٹی جمہوریت کی سیاست عوام مسترد کرچکی ہے

جو اپنی عزت خود کھو بیٹھتے ہیں، ان کا شاہد خاقان عباسی کی عزت کرنا نہ کرناکوئی اہمیت نہیں رکھتا

سعید غنی شیخ رشید بننے کی کوشش نہ کریں ، ہمیں جواب دینے کے بجائے الیکشن کمشن کو جواب دیں

پی پی پی ہمیں اپنا حریف سمجھتی ہے، لیکن ہم انہیں اپنا حریف اور مدمقابل نہیں سمجھتے

سعید غنی کا ردعمل اسی طرح کا ہے جس طرح ڈسکہ الیکشن چوری کے بعد پی ٹی آئی کا تھا

ہمارا ہدف پی پی پی اور سعید غنی نہیں، ووٹ اور الیکشن چوری روکنا ہے

ہمارا ہدف مہنگائی کا عذاب عوام پر مسلط کرنے والے کرپٹ حکمرانوں سے پاکستان کو نجات دلانا ہے

ہمارا ہدف پی پی پی کے بچگانہ اور مضحکہ خیز بیانات کا جواب دینا نہیں بلکہ ووٹ چوروںاور کرپٹ ٹولے سے ملک کو نجات دلانا ہے

نوازشریف نے ملک وقوم کے لئے جوعظیم اور تاریخی قربانیاں دی ہیں ، ان کے لئے سعید غنی کے کسی سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں

ہماری جدوجہد آئین، جمہوریت ، پارلیمان کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لئے ہے

این اے 249کا الیکشن چوری کرنے، فارم 45 میں ردوبدل اور ووٹوں کی تعداد مصنوعی طورپر بڑھانے کا سعید غنی اوران کی جماعت کے پاس کوئی جواب نہیں

این اے 249 الیکشن چوری کے بعد سعید غنی کا بیان باپ پارٹی سے ووٹ لے کر سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے بعد بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس جیسا ہے